وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل اور پائیدار تجارتی سہولت کاری کے سلسلے میں ایشیااوربحرالکاہل کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی ) کے عالمی سروے میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی


ہندوستان ، 2021 میں 90.32فیصد کے مقابلے 2023 میں 93.55فیصد کے متاثر کن اسکور کے ساتھ ، عالمی تجارتی سہولت کاری کی کوششوں میں سب سے آگے ہے

تورنت کسٹمز، تجارت میں سہولت کاری کے لئے ایک ہی مقام پرسبھی سہولتوں کی دستیابی (سوئفٹ)، قبل از آمد ڈیٹا پروسیسنگ،کاغذکے استعمال کے بغیرکام کاج کے لئے ای-سنچت ، انسانی رابطے میں آئے بغیرکنٹیکٹ لیس اور فیس لیس تجارت جیسے ہندوستانی کسٹمز کے ڈیجیٹل اقدامات ہے

‘‘تجارتی سہولت کاری میں خواتین’’ کے پروگرام کے اسکور میں خاطر خواہ بہتری ہوئی ہے ۔یہ اسکور 2021 میں 66.7 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 77.8 فیصد ہوگیاہے

ہندوستان ، کینیڈا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ مجموعی اسکور کے ساتھ ،
جنوبی ایشیا کے خطے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے

Posted On: 07 JUL 2023 7:14PM by PIB Delhi

ہندوستان  ،ڈیجیٹل اور پائیدار تجارتی سہولت کاری کے لیے اپنی وابستگی کا  مسلسل مظاہرہ کررہاہے ،جیسا کہ حال ہی میں جاری کردہ  ڈجیٹل   اور پائیدار تجارتی سہولت  کاری کے سلسلے میں ایشیااوربحرالکاہل کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی ) کے عالمی سروے میں  ہندوستان کی شاندار کارکردگی سے ثابت ہوتاہے ۔ 2023 کے سروے میں ، جس میں 140 سے زیادہ معیشتوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور تجارتی سہولت کاری  سے متعلق  60 اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے، ہندوستان کو 2021 میں 90.32فیصد کے مقابلے  2023 میں 93.55فیصد کے متاثر کن اسکور کے ساتھ عالمی تجارتی سہولت کاری کی کوششوں میں سب سے آگے رکھا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018CLQ.jpg

2023 کے سروے نے مختلف ذیلی اشاریوں میں ہندوستان کی غیر معمولی ترقی کااعتراف کیا ہے، جس میں ملک نے چار اہم  میدانوں میں 100فیصد کا مکمل اسکور حاصل کیا ہے۔یہ میدان ہے شفافیت، رسمی قواعد وضوابط ، ادارہ جاتی بندوبست اور تعاون، اور کاغذ کے  استعمال کے بغیر تجارت۔ یہ قابل ذکرا سکور ،تجارت کے عمل کو سادہ وآسان بنانے ، شفافیت کو بڑھانے، اور تورنت کسٹمز، تجارت کی سہولت کے لیے  ایک ہی مقام پرسبھی سہولتوں کی دستیابی (سوئفٹ)، پری آرائیول ڈیٹا پروسیسنگ، ای- سانچت،سرحد کے مربوط  بندوبست وغیرہ کے ذریعے متعلقہ فریقوں  کے درمیان تعاون کو فروغ دینے جیسی ہندوستان کی انتھک کوششوں کا ثبوت ہیں۔ بھارت میں  ‘‘تجارتی سہولت کاری  میں  خواتی ن ’’ کے پروگرام کے اسکور میں خاطر خواہ بہتری  کی ہے ۔یہ اسکور 2021 میں 66.7 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 77.8 فصد  ہوگیاہے۔ جس سے تجارتی شعبے میں صنفی شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی نشاندہی ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JQ9W.jpg

ہندوستان اب جنوبی ایشیا  خطے کے تمام ممالک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے۔ ہندوستان کا مجموعی اسکور بہت سے ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ رہا ہے جن میں کینیڈا، فرانس، برطانیہ، جرمنی وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UXJC.jpg

جیسا کہ مندرجہ ذیل گراف  سے ثابت ہوتا ہے، ہندوستان کے مجموعی اسکور میں سال بہ سال بہتری آتی رہی ہے ۔جس سے  اگلے دورکے جدیدترین  تجارتی سہولت کاری سے متعلق  اقدامات کے ذریعے کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید بڑھانے سے متعلق  عزم مصمم کی نشاندہی ہوتی ہے۔

یو این ای ایس سی اے پی کے ذریعے کرائے گئے ڈیجیٹل اور پائیدار تجارتی سہولت  کاری کے بارے میں  عالمی سروے میں ڈبلیو ٹی او تجارتی سہولت کاری معاہدے (ٹی ایف اے) کے ساتھ ساتھ  تجارتی سہولت کاری سے متعلق تقریباً 60 اقدامات کی گیارہ ذیلی گروپوں میں درجہ بندی کی گئی ہے،  جن کے نام ہیں : شفافیت؛ رسمی قواعد وضوابط ، ادارہ جاتی انتظام اور تعاون؛ ٹرانزٹ سہولت؛ کاغذ کے بغیر تجارت؛ سرحد پار کاغذ کے بغیر تجارت؛ ایس ایم ایز کے لیے تجارتی سہولت کاری؛ زرعی تجارت کے لئے  سہولت کاری؛ تجارتی سہولت  کاری میں خواتین؛ تجارتی سہولت کے لیے تجارتی مالیات؛ اور بحران کے وقت تجارتی سہولت کاری۔ یہ سروے ادراک کی بجائے حقائق پر مبنی ہے۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے اور توثیق کرنے کے لیے ایک تین مرحلوں والا  طریقہ کار عام طور پر اختیارکیا جاتا ہے، جو ہر 2 سال بعد 6 ماہ کی مدت کے لئے  لاگو ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049SO1.jpg

یہ سروے، ہندوستانی کسٹمز کی طرف سے اٹھائے گئے تجارتی سہولت کاری کے اقدامات کی افادیت کی عکاسی کرتا ہے ان  اقدامات میں، فیس لیس کسٹمز، پیپر لیس کسٹمز اور کانٹیکٹ لیس کسٹمز پرمشتمل  تورنت کسٹمز،  ہندوستان کے کاروبار کرنے میں آسانی  میں اضافہ کرنا اور ملک میں تجارت کے لئے  سہولت  اورسازگار ماحول کو فروغ دینا شامل ہیں۔

تفصیلی سروے کے نتائج اور مزید معلومات کے لیے، براہ کرم یواین ای ایس سی اے پی کی سرکاری ویب سائٹ (https://www.untfsurvey.org/economy?id=IND&year=2023) ملاحظہ فرمائیں۔

***********

            (ش ح ۔ع م ۔ع آ)

U -6954


(Release ID: 1938883) Visitor Counter : 120