بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی گروپ کی بجلی تیارکرنے سے متعلق نصب شدہ صلاحیت 73جی ڈبلیو سے متجاوز
Posted On:
07 JUL 2023 4:09PM by PIB Delhi
بھارت کے بجلی تیارکرنے والے سرکردہ مربوط گروپ ، این ٹی پی سی کے بجلی تیارکرنے سے متعلق نصب شدہ صلاحیت 73024ایم ڈبلیو تک پہنچ گئی ہے ۔اس میں این ٹی پی سی کی ملکیت والے بجلی گھروں کی 57038 ایم ڈبلیو کی نصب شدہ صلاحیت شامل ہے ، اوراین ٹی پی سی کے ذیلی اداروں اور جوائنٹ وینچرس کی ملکیت والے بجلی گھروں کی 15986ایم ڈبلیو کی نصب شدہ صلاحیت بھی شامل ہے ۔
بہارمیں باڑھ سپرتھرمل پاورپروجیکٹ کی یونٹ -2کے مرحلہ-1(3x660 ایم ڈبلیو ) کی 660ایم ڈبلیو صلاحیت میں بجلی تیاری سے متعلق کام کاج شروع ہونے کے ساتھ ہی گروپ کی کل صلاحیت 73جی ڈبلیو سے تجاوز کرگئی ہے ۔
اس میں 50این ٹی پی سی اسٹیشن (کوئلہ سے بجلی بنانے والے 26اسٹیشن ، گیس سے بجلی تیارکرنے والے 7 اسٹیشن ، ایک پن بجلی گھراسٹیشن ، قابل تجدید توانائی پرمبنی 16اسٹیشن )اور جوائنٹ وینچرس اور ذیلی اداروں کے ذریعہ 39اسٹیشن (کوئلہ پرمبنی 9، گیس پرمبنی 4، پن بجلی کے 8 اورقابل تجدید توانائی سے بجلی تیارکرنے والے 18اسٹیشن )شامل ہیں ۔
اس شاندارحصولیابی سے ملک کو قابل بھروسہ اورکفایتی بجلی فراہم کرنے سے متعلق این ٹی پی سی کے عزم کوتقویت فراہم ہوتی ہے ۔
اس کے علاوہ ، کمپنی سال 2032کے آخرتک 60000میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے ۔
این ٹی پی سی لمیٹڈ ، بھارت کا سب سے بڑا مربوط بجلی گھرہے ، جو ملک کی بجلی کی کل ضرورت کی ایک چوتھائی بجلی تیارکرتاہے ۔ حرارتی ، پن بجلی ، شمسی اورہواسے بجلی تیارکرنے والے بجلی گھروں کے مختلف پورٹ فولیو کے ساتھ ، کمپنی بہترین طورطریقے اختیارکرنے ، جدت طرازی اوراختراع کو پروان چڑھانے اور ایک سبز مستقبل کے لئے صاف ستھری اورماحولیات کے لئ ےسازگارٹیکنالوجیز استعمال کرنے کے تئیں عہد ہے۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U -6951
(Release ID: 1938862)
Visitor Counter : 109