ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمرتھ کے تحت 43 نئے عامل شراکت دار شاملِ فہرست۔ مزید 75,000 مستفیدین کو تربیت دی  جائے گی


اسكیم عمل میں لانے والے شراکت داروں کی معاونت میں 5 فی صد اضافہ؛ اسکیم کے تحت ہنر فراہم کرنے والی صنعتوں کو انتہائی مطلوب راحت

Posted On: 11 JUL 2023 7:43PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی كی اسكیم (سمرتھ) كی بااختیار کمیٹی کی آج منعقدہ میٹنگ میں اسكیم عمل میں لانے والے شراکت داروں کے پینل کو 43 نئے عامل شراکت داروں کی شمولیت کے ساتھ وسیع کر دیا گیا ہے اور تربیتی شراکت داروں کو تقریباً 75,000 مستفیدین كی تربیت کی اضافی ذمہ داری  سونپی گئی ہے۔ اس كا مقصد افرادی قوت کو مہارت فراہم کرنا ہے۔

لاگت کے اصولوں میں 5 فیصد اضافے کے ساتھ فنڈنگ پیٹرن پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔ اس سے اس اسکیم کے تحت ہنرمند بنانے والی صنعتوں کو نہایت دركار اضافی مالی مدد فراہم ہو گی۔

اس اقدام کے ساتھ، ٹیکسٹائل کی وزارت اب 157 ٹیکسٹائل انڈسٹریز/انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔ ان میں 16 مرکزی  اور ریاستی حکومتوں کی ایجنسیاں اور وزارت کی 3 سیکٹرل تنظیمیں ہیں۔ مقصدسمرتھ کے تحت تربیتی پروگرام شروع کرنا ہے۔۔

یہ اسکیم ملک کی 28 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں كا احاطہ كر چکی ہے اور سماج کے تمام طبقات بشمول درجِ فہرست ذات و قبائل اور دیگر پسماندہ زمروں کی ضرورتوں كو پورا کیا جا رہا ہے۔ اب تک مختص 4.72 لاکھ مستفیدین کو تربیت كے ذریعہ ہنر مند بنانے کے نشانے میں سے 1.88 لاکھ  كا نشانہ پار كر لیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک تربیت یافتہ مستفیدین میں سے 85 فی صد سے زیادہ خواتین ہیں۔ منظم شعبے کے کورسیز میں تربیت یافتہ 70 فی صد سے زیادہ مستفیدین كی تعیناتی ہو گئی ہے۔

سمرتھ ٹیكسٹائل كی وزارت کا مطالبہ پر مبنی اور تعیناتی کرانے والا مہارت کا ہمہ جہت پروگرام ہے۔ اسے ہنرمندی كے فروغ اور صنعت كاری كی وزارت کے ذریعے اختیار کردہ ہنرمندی کی وسیع پالیسی کے فریم ورک کے تحت وضع کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کا مقصد منظم ٹیکسٹائل اور متعلقہ شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں صنعت کی کوششوں کو ترغیب دینا اور اس کی تکمیل میں معاونت کرنا ہے۔ داخلہ كی سطح کی مہارت کے علاوہ اسکیم کے تحت اپ اسکلنگ / ری اسکلنگ پروگرام کے لیے ایک خصوصی گنجائش بھی نكالی گئی ہے۔ اس كا مقصد ملبوسات اور ملبوسات کے شعبوں میں موجودہ کارکنوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔سمرتھ  اسكیم ہینڈلوم، دستکاری، ریشم اور جوٹ كے روایتی ٹیکسٹائل کے شعبوں كی اعلیٰ مہارت/دوبارہ مہارت کی ضرورت کو بھی پورا کرتی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1938818) Visitor Counter : 133