عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سی پی جی آر اے ایم ایس پر مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی سے متعلق ڈی اے آر پی جی کی طرف سے جون 2023 کے لیے 14ویں رپورٹ جاری


جون 2023 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے کل 1,02,348 شکایات کا ازالہ کیا گیا

یہ مسلسل 11واں مہینہ ہے، جب مرکزی سکریٹریٹ میں ماہانہ نپٹارے کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے

زیر التواء شکایات کم ہو کر 57,848 رہ گئیں، جو مرکزی وزارتوں/ محکموں میں اب تک کی سب سے کم تعداد ہے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ، کوآپریٹو کی وزارت گروپ-اے کٹیگری میں سرفہرست ہے

نیتی آیوگ اور پبلک انٹرپرائزز کا محکمہ جون 2023 کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں گروپ-بی زمرے میں سرفہرست ہیں

Posted On: 11 JUL 2023 6:27PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے ماہ جون 2023 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں عوامی شکایات کی اقسام، زمروں اور نپٹارے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارتوں کے بارے میں یہ 14ویں رپورٹ ہے جسے ڈی اے آر پی جی نے شائع کیا ہے۔

رپورٹ جون 2023 میں 1,02,348 شکایات کے نپٹارے کے معاملے میں مرکزی وزارتوں/محکموں کی طرف سے کی گئی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔ مرکزی سکریٹریٹ میں عوامی شکایات کے التوا میں زبردست کمی آئی ہے۔

جون 2023 کے مہینے میں شکایات کا التوا کم ہو کر 57,848 رہ گیا ہے، جو کہ مرکزی سکریٹریٹ میں اب تک کی سب سے کم تعداد ہے۔ سنہ 2023 میں جنوری سے جون تک مرکزی وزارتوں/محکموں میں شکایات کو نمٹانے کا اوسط وقت 19 دن ہے۔

یہ رپورٹس 10 قدمی (ٹین اسٹیپ) سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحاتی عمل کا حصہ ہیں، جسے ڈی اے آر پی جی نے نپٹارے کے معیار کو بہتر بنانے اور وقت کی حد کو کم کرنے کے لیے اپنایا تھا۔

رپورٹ میں پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم- کسان) اسکیم کی روح شامل ہے جس کے تحت سی پی جی آر اے ایم ایس میں 31,000 شکایات موصول ہوئی تھیں۔ یہ پایا گیا کہ ان میں سے تقریباً 21,000 شکایات محکمہ زراعت اور کنبہ بہبود کو موصول ہوئے، جب کہ 4,700 شکایات رائٹ ٹو پی ایم، آپشن کے ذریعے موصول ہوئے۔ رپورٹ میں تمام مرکزی وزارتوں/محکموں سے سی پی جی آر اے ایم ایس پر مذکور اپیلی اتھارٹیز کی کارکردگی، اپیلوں کی اوسط تکمیل کا وقت اور نمٹا دی گئی اپیلوں پر فیصلوں کی حیثیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پر کامن سروس سینٹرز کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کی صورتحال بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

ڈی اے آر پی جی مئی 2023 سے ایک نئے اور جامع شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (جی آر اے آئی) کے ساتھ سامنے آیا ہے جو 4 جہتوں اور 12 اشاریوں پر مشتمل ہے۔ 4 جہتوں میں کارکردگی، فیڈبیک، ڈومین اور تنظیمی عہد بستگی شامل ہیں۔

مرکزی وزارتوں/محکموں سے متعلق جون 2023 کے لیے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

1. عوامی شکایات کے معاملات (پی جی کیسز):

  • جون، 2023 میں، 100724 پی جی کیس سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہوئے، 102348 پی جی کیسز کو حل کیا گیا اور 30 ​​جون، 2023 تک 57848 پی جی کیسز زیر التوا تھے۔
  • مرکزی سکریٹریٹ میں زیر التوا معاملات کی تعداد مئی-2023 کے آخر میں 59472 پی جی مقدمات سے کم ہو کر جون-2023 کے آخر میں 57848 پی جی مقدمات رہ گئی ہے۔
  • 30 جون 2023 تک 15 وزارتوں/ محکموں میں 1000 سے زیادہ شکایات زیر التوا ہیں۔

2. عوامی شکایت کی اپیل

  • جون 2023 میں 21379 اپیلیں موصول ہوئیں اور 26320 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔ جون 2023 کے آخر تک 23884 پی جی اپیلیں مرکزی سکریٹریٹ میں زیر التوا ہیں۔

3. شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (جی آر اے آئی) - جون، 2023

  • زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ اور امداد باہمی کی وزارت جون 2023 کے لیے گروپ اے کی شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔
  • نیتی آیوگ اور پبلک انٹرپرائزز کا محکمہ جون، 2023 کے لیے گروپ بی شکایات کے ازالے کے اسیسمنٹ اور انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔

4. نپٹارے کا اوسط وقت

  • سال 2023 میں 1 جنوری سے 30 جون 2023 تک تمام وزارتوں/ محکموں میں شکایت کے ازالے کا اوسط وقت، 19 دن ہے

5. بی ایس این ایل کال سینٹر کے ذریعے جمع کردہ تاثرات (فیڈبیک):

  • جون، 2023 میں، بی ایس این ایل کال سینٹر نے 96,701 شہریوں سے فیڈ بیک اکٹھا کیا، جو کہ کال سینٹر کے آغاز سے اب تک جمع کیے گئے فیڈ بیک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان میں سے تقریباً 33,960 شہریوں نے اپنی شکایات کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
  • مرکزی وزارتوں/محکموں سے متعلق، 12,581 شکایات کو 1 سے 30 جون، 2023 تک بی ایس این ایل کال سینٹر کے ذریعے جمع کیے گئے فیڈ بیک میں شہریوں کی جانب سے بہترین اور بہت اچھی ریٹنگ ملی ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6938

11.07.2023



(Release ID: 1938806) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Tamil , Hindi , Punjabi