جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

گرین ہائیڈروجنپر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس(2023آئی سی جی ایچ)  نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی


گرین ہائیڈروجن ہندوستان کو توانائی کے درآمد کنندہ سے توانائی فراہم کرنے والے اور برآمد کنندہ میں تبدیل کر سکتا ہے: پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر

کفایتی ہونا، قابل رسائی ہونا اورقبولیت سبز ہائیڈروجن میں خود انحصاری کے ہندوستان کے راستے کے لئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں : ایس اینڈ ٹی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ

گرین ہائیڈروجن کی قیمت کو 2030 تک4.5 امریکی ڈالر فی کلو گرام سے کم کر کے 1 امریکی ڈالرفی  کلو گرام کرنے کی ضرورت ہے: جی 20  شرپا امیتابھ کانت

Posted On: 07 JUL 2023 6:17PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی) کے تعاون سے جمعہ کو وگیان بھون، نئی دہلی میں گرین ہائیڈروجنپر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس (2023آئی سی جی ایچ  ) کا کامیابی سے اختتام کیا۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) ، وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس، سی ایس آئی آر ، اور پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں جناب ہردیپ سنگھ پوری ۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے لیے مرکزی وزیر ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ ساتھ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ؛  جناب  امیتابھ کانت، ہندوستان کے صدارتی سال کے دوران  جی 20 شیرپا؛ پروفیسر اجے کمار سود، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر؛ جناب بھوپندر بھلا، سکریٹری، ایم این آر ای ؛ اور  جناب  ونیت متل، چیئرمین، گرین ہائیڈروجن پر سی آئی آئی ٹاسک فورس سمیت معزز مقررین نے شرکت کی۔ اختتامی سیشن یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011TJK.jpg

کانفرنس کے دوران، جس میں 2700 سے زائد مندوبین، 135 مقررین، سات مکمل سیشنز، 16 تکنیکی سیشنز، اور چار پینل مباحثوں کے ساتھ، تین دن سے زیادہ شدید بحث و مباحثے کا مشاہدہ کیا گیا، ماہرین نے سبز ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام پر توجہ مرکوز کی۔

اپنے خطاب کے دوران پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس بات پر زور دیا کہ گرین ہائیڈروجن ہندوستان کو توانائی کے درآمد کنندہ سے توانائی فراہم کرنے والے اور برآمد کنندہ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کافی مانگ، گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور اس سبز ایندھن کا مرکز بننے کے لیے اہم ضروریات کو پورا کرنے کے معاملے میں ہندوستان کے فائدے  والی صورت حال کو اجاگر کیا۔  جناب  پوری نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ گرین ہائیڈروجن، دیگر سبز ایندھن کے ساتھ، ہندوستان کے موجودہ 200 بلین امریکی ڈالر توانائی کے درآمدی بل کو مستقبل میں 300 بلین امریکی ڈالر  برآمدی فائدہ میں بدل سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020GJA.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گرین ہائیڈروجن مشن کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی عہد بستگی پر زور دیا اور سبز ہائیڈروجن میں خود انحصاری اور پائیدار حل کو آگے بڑھانے کے ہندوستان کے راستے کی کلیدی خصوصیات کے طور پر کفایتی ہونا، رسائیت اور قبولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031OZM.jpg

جی 20  شرپا  جناب  امیتابھ کانت نے گرین ہائیڈروجن اور توانائی کا عالمی برآمد کنندہ بننے کی ہندوستان کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے 2030 تک گرین ہائیڈروجن کی قیمت کو 4.5 امریکی ڈالر  فی کلو گرام سے کم کر کے 1 امریکی ڈالر فی کلو گرام  کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نےگرین ہائیڈروجن کی طرف پیش رفت کرنے کے لئے تیل کمپنیوں اور ریفائنریوں کی تعریف کی اور پرائیویٹ سیکٹر جیسے سیمنٹ اور اسٹیل کو اس کی پیروی کرنے کی ترغیب دی۔  جناب  کانت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی توجہ بنیادی طور پر گرین ہائیڈروجن میں اس کے بنیادی مسابقتی فائدہ پر مرکوز ہونی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BQUD.jpg

پروفیسر اجے کمار سود نے گرین ہائیڈروجن کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ ہندوستان سمیت 16 ممالک پہلے ہی اپنے گرین ہائیڈروجن ایکشن پلان کی نقاب کشائی کر چکے ہیں۔ انہوں نے گرین ہائیڈروجن کی بڑھتی ہوئی مانگ پر روشنی ڈالی، جس کے 2050 تک پانچ گنا بڑھنے کی امید ہے، اور مختلف شعبوں میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے ہندوستان پر مرکوز لائف سائیکل کے جائزوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00577SA.jpg

سکریٹری، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای ) جناب  بھوپندر بھلا نے کانفرنس کی کامیابی میں ان کے تعاون کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گرین ہائیڈروجن کی بے پناہ صلاحیت اور ہندوستان کے توانائی کے منظر نامے پر اس کے انقلاب آفریں  اثرات کو تسلیم کیا۔   جناب  بھلا نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور شراکت داری، تعاون اور اختراعی خیالات کو فروغ دینے میں کانفرنس کے کردار کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس اور گرین ہائیڈروجن مشن ، تحقیق اور ترقی کے اقدامات، آزمائشی منصوبوں ، اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور صاف اور سبز توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے سازگار پالیسیوں کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006IUY3.jpg

گرین ہائیڈروجن پر سی آئی آئی کی ٹاسک فورس کے صدر نشیں،  جناب  ونیت متل نے پرائیویٹ سیکٹر کی رہنمائی کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور گرین ہائیڈروجن سیکٹر میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہندوستان کو توانائی میں خود کفیل بنانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کاربن سے نجات حاصل کرنے کے عمل کو اور  ماحول دوست طور طریقوں  کی ترقی  کو فروغ دینے میں حکومت کے جارحانہ اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گرین ہائیڈروجن نیا تیل ہے۔  جناب  متل نے یقین دلایا کہ نجی شعبہ وزیر اعظم کی توقعات پر پورا اترے گا اور ہندوستان کے سبز ترقی کے منتر میں اپنا  کردار ادا کرے گا۔

گرین ہائیڈروجن پر بین الاقوامی کانفرنس اور اس سے وابستہ مشن نے صاف اور سبز توانائی کے مستقبل کی طرف منتقلی کو تیز کرنے کے لیے مشترکہ وژن کی بنیاد رکھی ہے۔

کانفرنس کی ویب سائٹ یہاں دیکھیں: https://icgh.in۔ کانفرنس پر ایک مختصر پیشکش یہاں مل سکتی ہے۔ کانفرنس کا بروشر یہاں اور کانفرنس فلائر یہاں پایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گرین ہائیڈروجن پر 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس نئی دہلی میں شروع ہو رہی ہے۔

بھارت گرین ہائیڈروجن پر بڑے جرات مندانہ  اقدامات کررہا ہے: نئے اور قابل تجدید توانائی سکریٹری کا ،  آئی سی جی  ایچ 2023 پریس کانفرنس میں بیان۔

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6921



(Release ID: 1938651) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu