عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے ایس کے آئی سری نگر میں ڈی او پی پی ڈبلیو بینکرس بیداری ورکشاپ کاافتتاح کیا

Posted On: 10 JUL 2023 7:52PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر  مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اورخلا کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج سری نگر میں   نے ایس کے آئی سری نگر میں ڈی او پی پی ڈبلیو بینکرس بیداری ورکشاپ کاافتتاح کیا۔  دوروزہ ورکشاپ کااہتمام سری نگر کے  شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر کے ونٹر ہال میں ہندوستان کے اسٹیٹ بینک کے افسروں کے لئے پنشن ا ورپنشن پانے والو ں کی بھلائی ڈی او پی پی ڈبلیو کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

اس ورکشا پ کامقصد پنشن کی تقسیم  والےبینکوں کے لئے موجودہ طریقہ کار اور مختلف ضابطوں کے بارےمیں بیداری پھیلاناہے اورحکومت ہند کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کو بھی اجاگر کرناہے تاکہ پنشنرز کے لئے زندگی کو آسان بنانے کو یقینی بنایا جاسکے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے سری نگر میں ورکشاپ کااہتمام کرنے کے لئے پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی۔ ا نہوں نے کہاکہ حالیہ دور میں  پنشنرز کی تعداد ان لوگوں سے زیادہ ہے جو ملازمت میں ہیں، اوریہ حکومت کے لئے چیلنجنگ کام ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پنشن پانے والوں کی فلاح و بہبود کے کاز کے تئیں پرعزم ہے ۔ اس حقیقت کاایک ثبوت یہ ہے کہ  فرسودہ قوانین کو ترک کردیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہاکہ  پنشن کی اصلاحات کے معاملےمیں جو خلا پیدا ہوا تھا  اسے اب پر کردیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ چہرے کی پہچان کی ٹکنالوجی کے شروع ہونے کےبعد سے اب  تک  37لاکھ سے زیادہ ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ساری کوششیں اس لئے کی جارہی ہیں تاکہ پنشن پانے والوں کے فائدے کے لئے ٹکنالوجی میں آگے بڑھا جاسکے ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ چہرےکے پہچان کی ٹکنالوجی کے ذریعہ ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے لئےنومبر2023 کے مہینے میں ملک گیر سطح پر ایک مہم شروع کی جائے گی  اوراسکی تفصیلات فی الحال طے کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے  کہا کہ یہ مہم ملک کے طول و عرض میں 100 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرے گی ۔

اس ورکشاپ میں پروسیس سے نمٹنے اور پنشنرکی شکایات سے نمٹنے میں بینک افسروں کے مسائل پر بھی توجہ د ی گئی اوربینک افسروں کے ذریعہ پیش کی گئی کسی بھی تجویز پر غور کیا گیا ۔

عملے، پی جی اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت مرکز ی وزیر  ڈاکٹر جتیندرسنگھ کی نگرانی میں پنشنرز او ر فیملی پنشنرز کی زندگی کو آسان بنانے کے لئےپنشن اورپنشنرز  ویلفیئر کے محکمے حکومت ہند نے  پنشن پالیسی کے ساتھ ساتھ  پنشن کے ڈجیٹائزیشن کے پروسیس میں بہت سے  فلاحی اقدامات کئےہیں۔ پنشن کے ضابطوں میں بہت سی ترامیم کی گئی ہیں اور گزشتہ 50 برسوں کے دوران  متعدد وضاحتی احکامات/ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان ہدایات کو مستحکم کیا گیا ہے اور دسمبر 2021 میں ان کو یکجا کر کے سنٹرل سول سروس (پینشن) رولز، 2021 کے طور پر لایا گیا ہے۔

 

 

چونکہ پنشن تقسیم کرنے والے بڑے ادارے بینک ہیں، اس لیے ڈی او پی پی ڈبلیو نے بینکوں کے سنٹرل پنشن پروسیسنگ سینٹرز (سی پی پی سیز) کے ساتھ ساتھ بینک میں پنشن سے متعلق کام کرنے والے ان کے فیلڈ فنکشنز کے لیے اس طرح کی آگاہی ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس ورکشاپ میں سی پی پی سیز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی پنشن ڈیلنگ برانچوں کے 50 سے زیادہ افسران حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح کے خطوط پر، 2023-24 میں پنشن تقسیم کرنے والے دیگر بینکوں کے ساتھ مل کر بینکرز کی آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورکشاپ سے 17 بینکوں کو سنگل ونڈو انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل آف ڈی او پی پی ڈبلیو کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کی بھی توقع ہے جس کا مقصد پنشنرز کو پنشن اور بینکنگ سے متعلق بہت سی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اکتوبر 2022 میں انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل کے ساتھ ایس بی آئی پنشن سیوا پورٹل کے انضمام کا افتتاح کیا ہے۔

 

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.6910



(Release ID: 1938586) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi