عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) کل اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے لیے بینکرز کی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا
پنشن یافتگان کی ‘زندگی میں آسانی’ کے لیے حکومت ہند کے اقدامات کے بارے میں بیداری
پنشن یافتگان کو تمام خدمات ایک جگہ پر فراہم کرنے کے لیے مربوط پنشنرز پورٹل
Posted On:
09 JUL 2023 7:02PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے عملہ ،پی جی اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی سرپرستی میں پنشن یافتگان اور ان کی فیملی کے "زندگی کی آسانی" کو بڑھانے کے لیے، حکومت ہند کے پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے پنشن پالیسی اور پنشن سے متعلق کارروائیوں کو ڈجیٹل بنانے کے سلسلے میں کئی فلاحی اقدامات کئے ہیں۔ پنشن کے قوانین میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں اور پچھلے 50 سال کے دوران متعدد وضاحتی احکامات/ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دسمبر 2021 میں ان کو یکجا کر کے سنٹرل سول سروس (پنشن) رولز، 2021 کے طور پر لایا گیا ہے۔
چونکہ پنشن تقسیم کرنے والے بڑے ادارے بینک ہیں، اس لیے پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبودکے محکمے نے بینکوں کے سنٹرل پنشن پروسیسنگ سینٹرز (سی پی پی سیز) کے ساتھ ساتھ بینک میں پنشن سے متعلق کام کو سنبھالنے والے ان کے فیلڈ فنکشنز کے لیے آگاہی ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے، پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سری نواس کی قیادت میں مرکزی حکومت کی ایک ٹیم کل سری نگر میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے افسران کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کے لیے ہے۔
ان ورکشاپس کا مقصد پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں سے متعلق مختلف قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے اور حکومت ہند کی جانب سے پنشن یافتگان کے لیے "زندگی میں آسانی" کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی پھیلانا ہے۔ ورکشاپ ان پراسس اور پنشنرز کی شکایات سے نمٹنے میں بینک کے حکام کو درپیش مسائل پر بھی توجہ مرکوز کرے گی اور بینک حکام کی طرف سے بھیجی گئی کسی بھی تجاویز کو نوٹ کرے گی۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے افسران کے لیے ورکشاپ 10 اور 11 جولائی 2023 کو ونٹر ہال، شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر، سری نگر، جموں و کشمیر میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس ورکشاپ میں سی پی پی سی سیز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی پنشن ڈیلنگ برانچوں کے 50 سے زیادہ افسران حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح کے خطوط پر، 2023-24 میں پنشن تقسیم کرنے والے دیگر بینکوں کے ساتھ مل کر بینکرز کی آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورکشاپ سے توقع ہے کہ 17 بینکوں کو ڈ ی او پی پی ڈبلیو کے سنگل ونڈو انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا جس کا مقصد پنشنرز کو پنشن اور بینکنگ سے متعلق بہت سی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اکتوبر 2022 میں انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل کے ساتھ ایس بی آئی پنشن سیوا پورٹل کے انضمام کا افتتاح کیا ہے۔
*************
ش ح۔اک۔ رم
U-6880
(Release ID: 1938374)
Visitor Counter : 107