وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے آپریشن گولڈ مائن کے تحت سورت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 25.26 کروڑ روپے مالیت کا 48 کلو گرام گولڈ پیسٹ ضبط کیا

Posted On: 09 JUL 2023 9:17PM by PIB Delhi

آپریشن گولڈ مائن کے ایک حصے کے طور پر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے سورت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 48.20 کلو گرام گولڈ پیسٹ ضبط کیا ہے۔ یہ حالیہ دنوں میں ہوائی اڈے پر سونے کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ET00.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z7H9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JFHJ.jpg

مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، ڈی آر آئی کے افسران نے شارجہ سے ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ نمبر IX172 کے ذریعے آنے والے 3 مسافروں کو 07.07.2023 کو سورت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روکا،جن پر شبہ ہے کہ پیسٹ کی شکل میں سونا بھارت میں اسمگل کرنے کے لیے لارہے تھے۔ ان کے دستی سامان اور چیک ان سامان کی جانچ کی گئی اور 43.5 کلو سونا پیسٹ کی شکل میں 5 بلیک بیلٹس میں چھپائے گئے 20 سفید رنگ کے پیکٹوں میں چھپا ہوا پایا گیا۔ مسافروں سے پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ سورت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات اہلکاروں کی مدد سے سونا ہندوستان میں اسمگل کرنے کے لیے چھپایا گیا تھا۔ حکام کی طرف سے اسکریننگ اور جانچ سے بچنے کے لیے امیگریشن سے پہلے واقع ایک بیت الخلا میں سونے کا تبادلہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد کی کارروائیوں کے نتیجے میں پیسٹ کی شکل میں مزید 4.67 کلو سونا برآمد ہوا، جو امیگریشن چوکی سے متصل مردوں کے واش روم میں لاوارث پایا گیا، جسےسی آئی ایس ایف نے ڈی آر آئی  کے حوالے کر دیا۔ مسافروں سے مجموعی طور پر 48.20 کلو گرام سونے کا پیسٹ برآمد کیا گیااور کشیدکے مراحل سے گزارا گیا اور 42 کلو گرام سے زیادہ سونا (99 فیصد خالص) جس کی مالیت تقریباََ 25.26  کروڑ روپے تھی، برآمد کیا گیا۔

کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت افراد کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور ان کے کردار کی بنیاد پر ایک اہلکار سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔ اب تک کی جانچ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سورت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک منظم اسمگلنگ ریکیٹ کام کر رہا ہے۔ پورے سنڈیکیٹ کو ختم کرنے کے لیے  ائیرپورٹ پر موجود اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے ملوث ہونے کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ڈی آر آئی کی کارروائی نے اسمگلنگ سنڈیکیٹ کی کارروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ یہ ضبطیاں ڈی آر آئی  کی ملک میں اعلیٰ قیمتی اشیاء کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

*************

ش ح۔اک۔ رم

U-6879


(Release ID: 1938353) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu