کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ پروگرام کے تحت مصنوعات کو گرویو کے ای کامرس پلیٹ فارم پر آن بورڈ اور ٹیگ کیا گیا


یہ ہتھ کرگھے اور دستکاری کے بازار  تک رسائی اور خریداری کو بڑھاتا ہے

ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کے شراکت دار ضلع۔مخصوص آرٹ اور کرافٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں

Posted On: 08 JUL 2023 2:12PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت اور صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) پروگرام، نے ایک ای کامرس پلیئر، گرویو کے ساتھ مل کر  تعاون کیا ہے اور اس کے پلیٹ فارم پر کئی زمروں پر مشتمل او ڈی او پی کی شناخت شدہ مصنوعات جیسے کہ گھریلو ٹیکسٹائل، گھر کی سجاوٹ وغیرہ فروخت کرنے والے آن بورڈ ایگریگیٹرز کو شامل کیا ہے۔ اس تعاون کا آغاز 3 جولائی 2023 کو ہوا تھا۔

اس ون اسٹاپ آن لائن پلیٹ فارم پر ٹیگنگ کا مقصد ہر ضلع کی شناخت کو مضبوط کرنا ہے، جبکہ او ڈی او پی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ مرئیت فراہم کرنا ہے۔ یہ بیچنے والوں کے لیے خریداروں سے مصنوعات کی ضروریات کے بارے میں مزید جاننے اور اپنی مصنوعات کو عالمی سطح پر قابل فروخت بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر، محترمہ سپریا دیوستھلی، ڈائریکٹر، ڈی پی آئی آئی ٹی، نے اس طرح کی مصروفیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ کاریگروں کو زیادہ سے زیادہ کسٹمر بیس کو استعمال کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت اس طرح کے تعاون کے ذریعے کاریگروں اور دستکاروں کے فروغ کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے کاروباری اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اس پلیٹ فارم پر ملک کے مختلف حصوں کی نمائندگی کرنے والی کاریگر مصنوعات کا متنوع مجموعہ جیسے کہ یوپی کے بلند شہر سے سیرامکس، کیرالہ کے کوزی کوڈ سے ناریل کی مصنوعات، بڈگام، جموں و کشمیر کی کانی شال، بستر، چھتیس گڑھ سے بیل میٹل کرافٹ پہلے ہی اس پلیٹ فارم پر آ چکے ہیں۔ آگے بڑھتے ہوئے، اس پورٹل پر دستیاب زمرہ جات کو فلاحی یعنی ویلنیس، زیورات وغیرہ تک بڑھایا جائے گا۔

فی الحال، او ڈ ی او پی نے ملک کے تقریباً 100 اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے 35 سے زیادہ برانڈز کے ساتھ ان دستوں میں شمولیت اختیار کرنا ہے۔ ٹیم کا وژن اس مہم کے تحت مزید ایگریگیٹرز کو شامل کرنا ہے تاکہ مصنوعات کی رسائی اور مرئیت کو بڑھایا جا سکے۔

او ڈی او پی پروگرام کا مقصد مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ضلعی سطح پر پائیدار روزگار پیدا کرنا ہے۔ خیال یہ ہے کہ ملک کے ہر ضلع سے ایک پروڈکٹ کو منتخب کریں، برانڈ کریں اور اسے فروغ دیں۔

آتم نربھر بھارت اور بھارت کی موجودہ جی20 صدارت کی پیروی میں، ڈی پی آئی آئی ٹی، حکومت ہند کی طرف سے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے او ڈی او پی کیٹلاگ کے آغاز کے موقع پر ہر تنظیم سے اس پروگرام کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی۔ اس سے ملک کے ہر ضلع سے دیسی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

او ڈی او پی کی شناخت شدہ مصنوعات کے لئے یہاں پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://www.stylomania.in/pages/odop۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6874



(Release ID: 1938335) Visitor Counter : 91


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Tamil