کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر، ایف ٹی اے مذاکرات کے لیے برطانیہ جائیں گے ۔ وہ ای ایف ٹی اے کے ساتھ ٹی ای پی اے پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے

Posted On: 09 JUL 2023 12:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے تجارت اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل، مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 10 سے 11 جولائی 2023 تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔  وزیر موصوف کا دورہ نہ صرف ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان  جاری  آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے) پر توجہ مرکوز کریں گے  بلکہ  وہ یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے رکن ممالک کے وزراء سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ ای ایف ٹی اے کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

یہ دورہ ایک اہم موڑ پر آیا ہے، کیونکہ ہندوستان اور برطانیہ دونوں اپنے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے اور باہمی تجارت کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس دورے کا مقصد ،ایف ٹی اے کے مذاکرات کی رفتار کے ساتھ، بات چیت کو مزید آگے بڑھانا اور ایک جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے جو اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

دورے کے دوران، تجارت اور صنعت کے وزیر اپنے برطانیہ کے ہم منصبوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جن میں بین الاقوامی تجارت کے سیکرٹری آف اسٹیٹ کے علاوہ مختلف شعبوں اور صنعتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ یہ ملاقاتیں تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی، اختراعات، اور دانشورانہ املاک کے حقوق جیسے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دینے کے ساتھ،ایف ٹی اے مذاکرات کی اہم ترجیحات اور مقاصد پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع  بھی فراہم کریں گی۔

مزید برآں، وزیر موصوف ،ای ایف ٹی اے کے رکن ممالک (سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیچٹنسٹائن) کے وزراء اورعہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ ای ایف ٹی اے کے ساتھ ٹی ای پی اے کے جاری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ ٹی ای پی اے کا مقصد، ہندوستان اور ای ایف ٹی اے کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے، جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ، تجارتی رکاوٹوں میں کمی، اور زیادہ سے زیادہ مارکیٹ تک رسائی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیا جائے۔

تجارت اور صنعت کے وزیر کا دورہ ،ہندوستانی حکومت کے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہونے اور اقتصادی پیشرفت اور ترقی  کے مواقع تلاش کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ مضبوط اور باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی تعلقات استوار کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس سے نہ صرف ہندوستان اور برطانیہ دونوں کی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ان کے متعلقہ شہریوں کی مجموعی خوشحالی اور فلاح و بہبود میں بھی مدد ملے گی۔

*****

U.No.6867

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1938304) Visitor Counter : 116