ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان   کی سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن، مارکیٹ کی موجودگی میں اضافہ کرنے اور دستکاری اور ہینڈ لوم مصنوعات کو صارفین کے لیے آسانی سے قابل رسائی بنانے کے لیے، او این ڈی سی میں آن بورڈ ہوئی


سی سی آئی سی نے 8 سے 23 جولائی 2023 تک ’میگا سیل‘ پروموشنل مہم کا اہتمام کیا

Posted On: 09 JUL 2023 12:53PM by PIB Delhi

اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی)کے ساتھ، ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت سرکاری شعبہ کی ایک کمپنی، ہندوستان   کی سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (سی سی آئی سی) کے تعاون کے موقع اور’میگا سیل‘ پروموشنل مہم کے آغاز کے موقع پر، سی سی آئی سی نے کل جواہر ویاپار بھون، جن پتھ، نئی دہلی میں اپنے شو روم میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

ٹیکسٹائل کی وزارت میں سکریٹری محترمہ رچنا شاہ نے او این ڈی سی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سی سی آئی سی کی بورڈنگ کا آغاز کیا اور وزارت ٹیکسٹائل کےجوائنٹ سکریٹری اور سی سی آئی سی، کے ایم ڈی جناب اجے گپتاکی موجودگی میں ’’میگاسیل‘‘ کا افتتاح کیا۔ او این ڈی سی کے ایم ڈی اور سی ای او جناب ٹی کوشی اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سی سی آئی سی  کا، او این ڈی سی کے ساتھ تعاون، سی سی آئی سی کے اپنی مارکیٹ میں موجودگی کو بڑھانے اور دستکاری اور ہینڈ لوم مصنوعات کی اپنی شاندار رینج کو او این ڈی سی نیٹ ورک کے اندر مختلف خریدار ایپس پر ،صارفین کے لیے آسانی سے قابل رسائی بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

سی سی آئی سی نے ،کاریگروں اور بُنکروں کی مدد کرنے اور آتم نربھر بھارت اور ووکل فار لوکل   کے مقامی اقدامات کے وژن میں حصہ رسدی  کے لیے، 08 سے 23 جولائی 2023 تک ’میگاسیل‘ پرموشنل  مہم کا انعقاد کیا ہے۔ اس مہم میں دستکاری اور ہینڈ لوم پر 30 فیصد تک رعایت کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس میں ہندوستان کے روایتی فن، دستکاری اور دستکاروں کو فروغ دینا ہے۔ ہر پروڈکٹ حقیقی، خصوصی اور مستند ہے اور صداقت، معیار اور پیسے کی قیمت کی یقین دہانی کے ساتھ پروموشنل سیل 23 جولائی 2023  تک صبح 10 بجے سے شام 7بجے  تک(تمام دنوں میں) جاری رہے گی۔

ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت  سرکاری شعبے کی ایک کمپنی، سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(سی سی آئی سی)، نئی دہلی اور دیگر میٹروپولیٹن شہروں میں اپنے شو رومز کے ذریعے مستند ہندوستانی ہینڈ لوم اور دستکاری کی بہترین مصنوعات کے فروغ اور خوردہ مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔

*****

U.No.6866

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1938298) Visitor Counter : 141