کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی نے  ایک ضلع ایک پیداوار ایوارڈ کا اعلان کیا۔ درخواست جمع کرنے  کا  عمل 31 جولائی 2023 تک جاری رہے گا

Posted On: 08 JUL 2023 1:34PM by PIB Delhi

محکمہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)  نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے متوازن علاقائی ترقی کے وژن کو آگے بڑھانے کی اپنی مسلسل کوشش کے تحت   15 جون کو  قومی ایوارڈ پورٹل پر  'ایک ضلع ایک پیداوار (او ڈی او پی)  ایوارڈ کا آغاز کیا ہے ۔یہ اہم ایوارڈ ان لوگوں کی شناخت اور عزت افزائی کے لیے دیے جائیں گے ،جنہوں نے اپنے اپنے اضلاع میں ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اور بیرون ملک واقع بین الاقوامی مشنوں میں او ڈی او پی کے ذریعہ  اقتصادی ترقی کے شعبہ میں غیر معمولی کامیابیوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایوارڈ میں  مندرجہ ذیل امور  پر توجہ مرکوز کی جائے گی :

(1) کامیاب او ڈی او پی کوششوں میں تعمیری مسابقہ ، اختراع، اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی کی حوصلہ افزائی؛ (2)تجربے کے اشتراک کے ذریعہ بہترین طریقہ کار کا اعادہ اور ادارہ سازی کو فروغ دینا اور(3) او ڈی او پی مصنوعات کی سپلائی چین میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور کامیاب شناخت کے لیے کی جانے والی اختراعات کو تسلیم کرنا۔

ان ایوارڈوں  کے لیے درخواست دینے  کا عمل 25 جون 2023 کو شروع ہوچکا ہے  اور درخواستیں دینے کا عمل  31 جولائی 2023 تک جاری رہے گا۔ تمام ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے، ضلعی انتظامیہ، اور بیرون ملک واقع ہندوستانی مشن حصہ لینے کے اہل ہیں اور درخواست دینے کے لیے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ، ریاستی انتظامیہ اور بیرون ملک  واقع مشن کو ایوارڈ کے لیے فعال طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی  گئی ہے تاکہ ایک ایسی مثال قائم کی جا سکے جو او ڈی او پی  کے تحت جدت اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی کو فروغ دے سکے۔

خود انحصار ہندوستان کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے ذریعہ متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک قدم ایک ضلع ایک پیداوار (او ڈی او پی) پروگرام ہے، جس کی سربراہی محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کرتا ہے۔

او ڈی او پی  پہل کا مقصد ملک کے تمام اضلاع کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ خیال یہ ہے کہ ملک کے ہر ضلع سے ایک پروڈکٹ کو منتخب کریں، برانڈ کریں اور اس کی تشہیر کریں۔ ساتھ ہی منتخب کردہ او ڈی او پی  مصنوعات کی بازار تک رسائی اور ان کی بر آمداتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے تمام سپلائی چین کے ہر ایک نکات پر مسائل کی شناخت اور انہیں حل کرنا ہے۔

مصنوعات کو فروغ دینے  اوراس کے عمل میں بہتری لانے کے مقصد کے ساتھ ہی او ڈی او پی ٹیم کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں میں ضلع کی ہر لحاظ سے ترقی شامل ہوتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MYQE.jpg

ایوارڈ کے لیے درخواست دینے کا لنک: https://awards.gov.in/Home/AwardLibrary

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5860



(Release ID: 1938203) Visitor Counter : 90