خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ورلڈ فوڈ انڈیا-2023: نئی دہلی میں زرعی فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں کے ساتھ سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی، اور سیکریٹری، ایم او ایف پی آئی کی مشترکہ صدارت میں گول میز بات چیت


میٹنگ میں معروف عالمی اور ہندوستانی فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا

حصہ لینے والی کمپنیوں نے ہندوستانی بازار کے بارے میں اپنے پرامید نقطہ نظر کا اظہار کیا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہند کے مختلف اقدامات کی تعریف کی

Posted On: 06 JUL 2023 4:20PM by PIB Delhi

آئندہ ورلڈ فوڈ انڈیا-2023 کے سلسلے میں، سرمایہ کاروں کی ایک گول میز بات چیت کی صدارت  سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت(ڈی پی آئی آئی ٹی) اور سکریٹری برائے وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز،  نے مشترکہ طور پر زرعی فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں کے ساتھ کی۔ کل نئی دہلی میں گول میز کانفرنس میں معروف عالمی اور ہندوستانی فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں کی شرکت دیکھی گئی۔ بات چیت کے دوران، شرکت کرنے والی کمپنیوں کے مستقبل کے منصوبوں اور ڈبلیو ایف آئی --2023 کے لیے ایم او ایف پی آئی کے ساتھ ان کی شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو 3-5 نومبر، 2023 کو پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

اپنے خصوصی خطاب میں، سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی نے بڑھتی ہوئی ہندوستانی جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کے سازگار زرعی ماحولیاتی خطوں(ایگرو کلائیمیٹک زونز) کا بھی ذکر کیا جو نہ صرف زرعی اجناس کی وسیع اقسام جیسے اناج، دالوں، پھلوں، سبزیوں وغیرہ کی پیداوار کے لیے موزوں ہیں، بلکہ ان کو بڑی مقدار میں پروسیس کرنے کے لیے بھی موزوں ہیں۔

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated

اپنے کلیدی خطاب میں، سیکرٹری، ایم او ایف پی آئی نے فوڈ پروسیسنگ شعبے میں موجود ترقی اور وسیع مواقع کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت انتہائی متوقع ورلڈ فوڈ انڈیا ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کر رہی ہے، جو پچھلے 2017 کے ایڈیشن کے مقابلے میں اور بھی بڑے پیمانے پر ہونے کا تصور ہے۔ سکریٹری نے تمام کمپنیوں کو اس تقریب میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی دلی دعوت دی۔

گول میز کانفرنس کے دوران، شرکت کرنے والی کمپنیوں نے ہندوستانی بازار کے بارے میں اپنے پُرامید نقطہ نظر کا اظہار کیا اور حکومت ہند کی طرف سے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی تعریف کی، جس میں سازگار پالیسیاں جیسے کہ  پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم اور ایم او ایف پی آئی کی طرف سے شروع کی گئی پرچم بردار پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا شامل ہیں۔ کمپنیوں نے ورلڈ فوڈ انڈیا-2023 میں شرکت کرنے میں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور تقریب کو اسپانسر کرنے اور مخصوص اسٹال کی جگہوں کے ذریعے اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے اپنی رضامندی کی تصدیق کی۔ بہت سی کمپنیوں نے بھی ایم او ایف پی آئی کے ساتھ ان سیشنز کے لیے شراکت میں گہری دلچسپی ظاہر کی جو تقریب کے حصے کے طور پر منصوبہ بند کیے جا رہے ہیں۔

اپنے اختتامی کلمات میں، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او ایف پی آئی نے ذکر کیا کہ انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن سیل (انویسٹ انڈیا) اور ایونٹ پارٹنرایف آئی سی سی آئی شرکت کی تفصیلات کو مستحکم کرنے کے لیے کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ ای آئی کو ایونٹ کے نالج پارٹنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6817


(Release ID: 1937874) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu