کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر پرلہاد جوشی نے کمرشل اور کیپٹیو مائنز سے کوئلے کی پیداوار کا جائزہ لیا


مالی سال 24-2023  میں 162 ملین ٹن پیداوار حاصل کرنے کی ہدایت دیں

Posted On: 06 JUL 2023 6:07PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی نے آج وزارت کوئلہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک  میٹنگ میں تجارتی اور کیپٹیو کانوں کی کوئلے کی پیداوار کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایک ٹویٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ کیپٹیو اور تجارتی کوئلے کی کانوں سے پیداوار میں گزشتہ برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چھ سالوں کے دوران 216 فیصد کی شرح نمو درج کی گئی۔ آج کی میٹنگ میں جناب جوشی نے اس مالی سال میں تجارتی اور کیپٹیو کانوں سے کوئلے کی پیداوار میں 39 فیصد اضافہ کرنے کے طریقوں پر غور کیا۔وزیر موصوف نے انڈر گراؤنڈ کول مائن  کی  پیداوار کاجائزہ بھی لیا اور  100 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار کا مقصد حاصل کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ کول مائن مشن پلان پر زور دیا۔

جون 2020 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی ایم (ایس پی) ایکٹ 2015/ ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کے تحت پہلی بار تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی شروع کی۔ اب تک      تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامیوں کے چھے حصے مکمل کئے گئے اور      218.9 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) کی مجموعی سالانہ پیداواری صلاحیت والی  مجموعی طور پر 86 کوئلے کی کانوں کی   کامیابی سے نیلامی کی گئی۔  مجموعی طور پر 98 کانوں کی پیش کش  کرنے والی کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامیوں کی  7ویں قسط پر کام چل رہا ہے۔

تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی شروع ہونے سے پہلے، کوئلے کی کانوں کے آپریشنل ہونے کی اوسط مدت تقریباً پانچ سال تھی۔ تاہم، تجارتی نیلامی کے بعد کوئلے کی کانوں کے آپریشنل ہونے کی اوسط  مدت  کافی حد تک کم ہو گئی ہے اور اس کا نتیجہ پہلے ہی  تجارتی کانوں کی پیداوار کے تعاون میں دیکھا جارہا ہے۔ پہلی کمرشل کوئلے کی کان نے  مختص  کئےجانے سے ایک سال کے اندر پروڈکشن  شروع کیا۔ مالی سال  22-2021  میں تجارتی کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی پیداوار 1.15 ملین ٹن (ایم ٹی) اور مالی سال23-2022  میں 7.12 ایم ٹی تھی، جن میں  چار کمرشل کول بلاک یعنی سلیکاری ، گاریپالما IV/1، گاریپالما IV/7 اور گوٹیٹوریامائنز شامل ہیں ۔ توقع ہے کہ  مالی سال 24-2023 میں  چھ مزید کمرشیل طریقے سے نیلام کی گئیں کوئلے کی کانوں کو   آپریشنل بنا دیا جائے گا جن سے  12.2 ملین ٹن (ایم ٹی) کوئلے کی پیداوار کی توقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6822


(Release ID: 1937855) Visitor Counter : 123