عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان اور سنگاپور نے آج ایک پروٹوکول دستاویز پر دستخط کیے جس میں پرسنل مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں تعاون پر موجودہ مفاہمت نامے کی مدت کو 2028 تک پانچ سال کے لیے  توسیع دی گئی

Posted On: 06 JUL 2023 6:04PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کی عملے، عوامی شکایات  اور پنشن کی  وزارت  کے انتظامی اصلاحات اور  عوامی شکایات  کے محکمے  اور جمہوریہ سنگاپور کے پبلک سروس ڈویژن نے 6 جولائی 2023 کو ایک پروٹوکول دستاویز پر دستخط کیے، جس میں پرسنل مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں تعاون سے متعلق  موجودہ مفاہمت نامے کی مدت  میں 2028 تک پانچ سال کے لیے توسیع کی گئی ہے۔

مفاہمت نامے پر انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی جانب سے سکریٹری جناب وی سرینواس اور ہندوستان میں سنگاپور کے ہائی کمشنر مسٹر سائمن وونگ نے دستخط کیے۔

دستخط کی تقریب میں سنگاپور ہائی کمیشن اور ڈی اے آر پی جی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس تقریب میں  جمہوریہ سنگاپور کے  پبلک سروس ڈویژن مستقل سیکرٹری  نے بھی ورچوئل طریقے سے شرکت کی اور خطاب کیا۔

مفاہمت نامے  کا مقصد دونوں ممالک کے پبلک سروس افسران کے درمیان تعاون کی مختلف شکلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔ انتظامی اصلاحات اور پبلک سیکٹر کی تبدیلی، پبلک سروس ڈیلیوری، لیڈرشپ اور ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ، ای گورننس، صلاحیت سازی اور تربیت جیسے شعبوں میں تعاون مفاہمت نامے کی سرگرمیوں کے تحت آنے والے شعبوں کا حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6821                          



(Release ID: 1937840) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu