وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی تینوں افواج کا  دستہ فرانسیسی باستیل ڈے پریڈ کے لیے روانہ

Posted On: 06 JUL 2023 3:18PM by PIB Delhi

فرانس میں 14  جولائی کو فیت نیشنال فرانسیس یا قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسے باستیل ڈے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ اس دن 1789 میں فرانسیسی انقلاب کے دوران باستیل  میں  انقلابیوں  کے داخلے کی سالگرہ ہوتی ہے۔ اس سال، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو فرانس میں باستیل  ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اس پریڈ میں ہندوستانی مسلح افواج کا 269 رکنی تینوں افواج کا  دستہ اپنے فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ مارچ کرے  گا۔ یہ دستہ آج فرانس کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

ہندوستانی افواج کے فرانسیسی  افواج  سےکا تعلقات پہلی جنگ عظیم سے ہیں۔ 1.3 ملین سے زیادہ ہندوستانی سپاہیوں نے اس جنگ میں حصہ لیا تھا  اور ان میں سے تقریباً 74,000  نے کیچڑ والی خندقوں میں لڑائی  میں حصہ لیا تھا اور وہ کبھی واپس نہیں لوٹے، جبکہ دیگر 67,000 زخمی ہوئے۔ ہندوستانی سپاہیوں نے فرانس کی سرزمین پر بھی بہادری سے مقابلہ کیا۔ ان کی جرات، بہادری اور عظیم قربانی نے نہ صرف دشمن کو ناکام بنایا بلکہ جنگ جیتنے میں بھی نمایاں رول  ادا کیا۔ بعد میں دوسری جنگ عظیم میں 2.5 ملین ہندوستانی فوجیوں نے ایشیا سے افریقہ اور یورپ تک جنگ کے مختلف تھیٹروں میں اہم رول  ادا کیا۔ اس میں فرانس کے جنگی میدان بھی شامل تھے۔ ہندوستانی فوجیوں نے ان جنگوں میں اپنی بہادری کا لوہا منوایا جس کے اعتراف  میں ہندوستانی فوجیوں کو کئی بہادری ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس سال دونوں ممالک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے 25 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی فوجیں مشترکہ مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں اور اپنے تجربات کا تبادلہ کر رہی ہیں۔ گزشتہ  برسوں  میں  ہندوستان اور فرانس قابل اعتماد دفاعی شراکت دار بن گئے ہیں۔

مارچ کرنے والے 77 فوجیوں  اور بینڈ کے 38 ارکان پر مشتمل ہندوستانی فوج کے دستے کی قیادت کیپٹن امن جگتاپ کر رہے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے دستے کی قیادت کمانڈر ورت بگھیل کررہے ہیں اور ہندوستانی فضائیہ کے دستے کی قیادت اسکواڈرن لیڈر سندھو ریڈی کررہے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے رافیل لڑاکا طیارے بھی پریڈ کے دوران فلائی پاسٹ کا حصہ بنیں گے۔

فوج کے دستے کی نمائندگی پنجاب رجمنٹ کر رہی ہے جو ہندوستانی فوج کی قدیم ترین رجمنٹوں میں سے ایک ہے۔ رجمنٹ کے دستوں نے دونوں عالمی جنگوں کے ساتھ ساتھ آزادی کے بعد کی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا ہے۔ پہلی جنگ عظیم میں، انہیں 18 بیٹل اور تھیٹر آنرز سے نوازا گیا۔ بہادر سپاہیوں نے  میسوپوٹیمیا، گلیپولی، فلسطین، مصر، چین، ہانگ کانگ، دمشق اور فرانس میں لڑائی میں حصہ لیا۔ فرانس میں، انہوں نے ستمبر 1915 میں نیو چیپل کے قریب ایک حملے میں حصہ لیا اور بیٹل آنرز ’لوز‘ اور ’فرانس اینڈ فلینڈرز‘ حاصل کئے۔ دوسری جنگ عظیم میں، انہوں نے 16 بیٹل آنرز اور 14 تھیٹر آنرز حاصل کیے۔

راجپوتانہ رائفلز رجمنٹ بینڈ دستے کے ساتھ ہے۔ یہ رجمنٹ ہندوستانی فوج کی سب سے سینئر رائفل رجمنٹ ہے۔ اس کی زیادہ تر بٹالینوں کی  ایک طویل اور شاندار تاریخ ہے۔ انہوں نے دنیا کے کئی تھیٹروں میں خونریز ترین لڑائیوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے دونوں عالمی جنگوں میں مثالی شراکت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران رجمنٹ کی بٹالینوں نے ہر اس تھیٹر میں لڑائی  میں شرکت کیجہاں ہندوستانی فوج شامل تھی۔ انہیں آزادی سے قبل چھ وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا تھا۔ رجمنٹ کے بینڈ 1920 میں نصیر آباد (راجستھان) میں تشکیل کی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6814

                          


(Release ID: 1937778) Visitor Counter : 198