وزارتِ تعلیم

تنزانیہ کے زنجیبا  ر میں  آئی آئی ٹی مدراس کا کیمپس قائم کرنے کے لئے مفاہمت نامہ : بھارت کے باہر  پہلا آئی آئی ٹی کیمپس قائم کیا جائے گا


آئی آئی ٹی مدراس – زنجیبا ر کیمپس اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کے تئیں  ایک تاریخی آغا ز ہے: جناب دھرمیندرپردھان

این ای پی  باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی فلاح کو بڑھانے کی خاطر علم کو ایک کلیدی جزو  بنانے کی راہ ہموار کررہی ہے:  جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 06 JUL 2023 12:54PM by PIB Delhi

تنزانیہ کے زنجیبارمیں آئی آئی ٹی مدراس کا کیمپس قائم کرنے کی خاطر آج حکومت ہند کی وزارت تعلیم ( ایم او ای ) ،  آئی آئی ٹی مدراس اور تنزانیہ کے زنجیبار کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت  ( ایم او ای وی ٹی ) کے درمیان  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر بھارت کے  وزیر خارجہ  ڈاکٹر ایس جے شنکر   ، زنجیبار کے صدر ڈاکٹر حسین علی  ایم وینی  موجود تھے۔ یہ آئی آئی ٹی کا پہلا کیمپس ہے، جو بھارت کے باہر قائم کیا جائے گا۔ یہ بھارت اورتنزانیہ کے درمیان  طویل  عرصے کی دوستی کا عکاس ہے اور پورے افریقہ اور عالمی جنوب میں  عوام سے عوام کے تعلقات   کے قیام  پر بھارت  کی توجہ کو یاد دلاتا ہے۔

تعلیم اورہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ  آئی آئی ٹی مدراس – زنجیبار کیمپس کے قیام کے لئے مفاہمت  نامے پر دستخط اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کے تئیں  ایک تاریخی آغاز ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  یہ اقدام  جنوب جنوب تعاون  کومستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ افریقہ کے عوام سے عوام کے تعلقات  کو زیادہ مضبوط  بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عہد کا عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی  پایسی  2020 علم کو  باہمی تعلقات کا اہم جزو بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی فلاح میں اضافہ کرنے کی  راہ ہموار کررہی ہے۔

تنزانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر جناب بنایا سری کانتا پردھان ، آئی آئی ٹی مدراس کے ڈین  (عالمی تعلقات  ) پروفیسر رگھوناتھن رنگا سوامی  اور  زنجیبار کی ایم او ای وی ٹی   کے  کارگرزار پرنسپل سکریٹری  جناب خالد مسعود وزیر  نے  بالترتیب  حکومت ہند  کی وزارت خارجہ  ، آئی آئی ٹی مدراس اور  تنزانیہ کے زنجیبار کی  ایم او ای وی ٹی  کی جانب سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔

قومی تعلیمی پالیسی  (این ای پی ) 2020 بین الاقوامی بنانے   پرتوجہ مرکوز کرتی ہے اور  اس بات کی سفارش کرتی ہے کہ   اعلی ٰ  کارکردگی والی بھارت کی یونیورسٹیوں کی   دوسرے ملکوں میں  اپنے کیمپس قائم کرنے  کی ہمت افزائی جائے گی۔

تنزانیہ اور بھار ت کےدرمیان  کلیدی ساجھیداری   کوتسلیم کرتے ہوئے  دستاویز  پردستخط کرکے  تعلیمی ساجھیداری   کے تعلقات کو  باضابطہ بنایا گیا ہے ، جو  اکتوبر 2023 میں  پروگراموں کے آغاز کے منصوبے کے ساتھ  زنجیبار –تنزانیہ نے  آئی آئی ٹی مدراس کا کیمپس  قائم کرنے کے لئے ایک فریم ورک  فراہم کرتا ہے۔

یہ منفرد ساجھیداری  آئی آئی ٹی ایم  کی اعلیٰ زمرے کی تعلیمی  مہارت کو افریقہ  کے ایک اہم  مرکز  تک  پہنچائے  گی اور خطے کے لئے  ناگزیر موجودہ ضرورت کو پورا کرے گی۔تعلیمی پروگراموں   ، نصاب  ،طلبا کا انتخاب اورتدریسی تفصیلات  کا انتخاب  آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعہ کیا جائے گا جبکہ   اس کو چلانے کے لئے ضروری سرمایہ اور اخراجات  زنجیبار –تنزانیہ کی حکومت کے ذریعہ برداشت  کیا جائے  گا۔اس کیمپس میں داخلہ لینے والے طلبا کو آئی آئی ٹی مدراس کی ڈگری دی جائے گی۔ جدید ترین  کثیر مضامین   کی ڈگریوں  سے امید ہے کہ تنزانیہ اور دیگر ملکوں سے بھی طلبا  راغب  ہوں گے۔ ان پروگراموں میں  داخلوں کے لئے بھارتی طلبا بھی اہل ہوں گے۔

آئی آئی ٹی کیمپس کے قیام سے عالمی سطح  پر بھارت  کی ساکھ  میں  بھی اضافہ ہوگا اور اس کے سفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی اور آئی آئی ٹی مدراس کے بین الاقوامی اثرات میں  توسیع ہوگی اور امید ہے کہ اس سے، بین الاقوامی کیمپس  میں متنوع طلبا اورفیکلٹی  کی بدولت    آئی آئی ٹی مدراس کی تعلیم اور تحقیق   کے معیار میں  اضافہ ہوگا۔ یہ پوری دنیا میں  اعلیٰ رینک والے  تعلیمی اداروں کے ساتھ  تحقیقی اشتراک میں اضافہ کرنے میں  بھی مدد گار ہوگی۔

زنجیبار –تنزانیہ  میں آئی آئی ٹی کیمپس   کا نظریہ عالمی سطح کی اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی ادارے   کے طورپر ہے ،جو  ابھرتی ہوئی عالمی ضروریات کے لئے باصلاحیت افراد فراہم کرنے کے وسیع مشن کے ساتھ  ملکوں کے درمیان  تعلقات میں اضافہ کرے گا اور خطے میں تحقیق اور اختراع  میں تعاون کرے گا۔ یہ دنیا کے لئے بھارت کی اعلی ٰ تعلیم  اور جدت طرازی کے معیار   کے تئیں  دنیا کے لئے   ایک مثال کے طورپر کام کرے گا۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-6809



(Release ID: 1937706) Visitor Counter : 106