وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یو ایس این سالویج اور دھماکہ خیز مواد کو ضائع کرنے کی مشق - سالویکس

Posted On: 06 JUL 2023 12:47PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ – امریکی بحریہ (آئی این – یو ایس این) سالویج اینڈ ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل (ای او ڈی) مشق،سالویکس کا ساتواں ایڈیشن 26 جون سے 06 جولائی 23 کو کوچی میں منعقدکیا گیا۔بھارتی بحریہ یعنی آئی این اورامریکی بحریہ یعنی یو ایس این 2005 سے مشترکہ سالویج اور ای او ڈی مشقوں میں حصہ لے رہی  ہیں۔مذکورہ مشق میں دونوں  ملکوں کی بحری افواج نے شرکت کی جس میں بحری جہاز آئی این ایس نرکشک- اور یو ایس این ایس سیلور کے علاوہ   ماہرغوطہ خوروں اورای او ڈی کی  ٹیمیں شامل تھیں۔

 

 

10 دنوں پر محیط، دونوں ممالک کی  غوطہ خور ٹیموں نے میری ٹائم سالویج پر تجربات کا تبادلہ کیا اور زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں  ای او ڈی کارروائیوں کےمختلف پہلوؤں میں مل کر تربیت حاصل کی۔سیلویکس نے مشترکہ تربیتی مشقوں کا انعقاد بھی دیکھا جس میں باہمی تعاون، ہم آہنگی کو بڑھانے اور میری ٹائم سالویج اورای او ڈی آپریشنز میں باہمی طور پر بہترین طریقوں سے فائدہ اٹھایا گیا۔

 

آپریشنل شرائط پر تعمیری مشغولیت نے غورطہ خور ٹیموں کی مہارتوں کو کئی متنوع شعبوں میں   بڑھایا گیا جس میں بارودی سرنگوں کا پتہ لگانا اور نیوٹرلائزیشن، ملبے کی جگہ اور بچاؤ سے متعلق کارروائیاں شامل ہیں۔

 

***********

 

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.6810


(Release ID: 1937697) Visitor Counter : 124