سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
جی 20 ریسرچ کے وزراء نے کل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق اور اختراعی نظام کو تبدیل کرنے کا عزم کیا
جی 20 کے تحقیقی وزراء نے پائیدار نیلی معیشت کے مقاصد کے حصول کے لیے پائیدار سمندری مشاہدات، نگرانی اور پیشن گوئی کے نظام کے لیے صلاحیتوں کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
05 JUL 2023 4:43PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی زیر صدارت جی 20 ریسرچ اینڈ انوویشن وزارتی میٹنگ آج ممبئی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ جی 20 ممبران اور مدعو ممالک کے تحقیقی وزراء نے، ہندوستان کے پریزیڈنسی فار ریسرچ اینڈ انوویشن انیشی ایٹو گیدرنگ(آر آئی آئی جی) کی طرف سے شناخت کیے گئے چار ترجیحی بات چیت کے شعبوں کی توثیق اور حمایت کرتے ہوئے، جامع اور پائیدار ترقی کو قابل عمل بنانے کے لیے تحقیق اور اختراع کے اہم کردار کی دوبارہ تصدیق کی۔ اور 21ویں صدی کی بدلتی ہوئی دنیا کا جواب دینے اور آنے والے کل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق اور اختراعی نظام کو تبدیل کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرنے کا عزم کیا۔
ترجیحی شعبوں میں مصروفیات اور بات چیت کی بنیاد پر – پائیدار توانائی کے لیے مواد؛ سرکلر بائیو اکانومی؛ توانائی کی منتقلی کے لیے ماحولیاتی اختراعات؛ اور پائیدار نیلی معیشت جو کہ 'ایکویٹ ایبل سوسائٹی کے لیے ریسرچ اور اختراع' کے وسیع تھیم کے تحت میٹنگوں کی ایک سیریز کے ذریعے ہوئی، میٹنگ کے بعد ایک "نتائج کی دستاویز اور صدارتی خلاصہ" جاری کیا گیا۔
ہندوستان کے لائف اقدام جیسے پائیدار ترقی کے لیے طرز زندگی کو فروغ دینے والے اقدامات کو اپنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، جی20 کے تحقیقی وزراء نے ایک لچکدار، جامع اور پائیدار مستقبل کے حصول کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے حل کی ترقی کے لیے شناخت شدہ ترجیحی شعبوں میں کھلے، مساوی اور محفوظ سائنسی تعاون کے لیے اپنے عزم کی بھی تصدیق کی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے صاف توانائی کی پیداوار اور استعمال کو بڑھانے اور سب کے لیے سستی، قابل اعتماد اور پائیدار توانائی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
میٹنگ کے دوران، غذائی تحفظ کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے، ایک زیادہ سرکلر اور پائیدار بائیو اکانومی کی حمایت میں سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق جو اہم کردار ادا کرتے ہیں، نیز تمام صنعتی سپلائی چینز، خام مال سے لے کر تیار مصنوعات تک اورغذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں جدت کی ضرورت ہے کی شناخت کیا گیا۔ وزراء نے پائیدار نیلی معیشت یا سمندر پر مبنی معیشت کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بہتر بین الاقوامی تال میل اور تعاون کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پائیدار ساحلی اور سمندری مشاہدے، نگرانی اور پیشین گوئی کے نظام کے لیے صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
جی 20 وزراء نے تحقیقی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء، اسکالرز، محققین اور سائنس دانوں کی نقل و حرکت کے پروگراموں کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران ہونے والی آر آئی آئی جی میٹنگز نے تحقیق اور اختراع کے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو خیالات کا اشتراک کرنے اور سماجی و اقتصادی مساوات کے حصول کے لیے نئی شراکتیں بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ جی20 تحقیق کے تمام وزراء نے متفقہ طور پر ریسرچ اینڈ انوویشن انیشی ایٹو گیدرنگ (آر آئی آئی جی) کو باضابطہ ورکنگ گروپ، یعنی جی20 ریسرچ اینڈ انوویشن ورکنگ گروپ (آر آئی ڈبلیو جی) کی حیثیت سے شیرپا ٹریک کے تحت بڑھانے کی سفارش کرنے پر اتفاق کیا۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6786
(Release ID: 1937653)
Visitor Counter : 176