صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے الوری سیتاراما راجو کی 125ویں سالگرہ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 04 JUL 2023 7:42PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (4 جولائی 2023) حیدرآباد میں الوری سیتارام راجو کی 125 ویں یوم پیدائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ الوری سیتارام راجو کی ناانصافی اور استحصال کے خلاف جدوجہد ہندوستانی جدوجہد آزادی کا ایک قابل فخر باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو ان کی حب الوطنی اور جرات سے واقف ہونا چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ الوری سیتارام راجو کی زندگی کا کردار ذات پات اور طبقے کی بنیاد پر بلا تفریق سماج کو متحد کرنے کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ الوری سیتارام راجو کو قبائلی سماج نے مکمل طور پر اپنایا تھا اور انہوں نے قبائلی سماج کی خوشی اور غم کو بھی اپنی خوشی اور غم بنایا تھا۔ انہیں ایک قبائلی جنگجو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے اور یہی ان کی اصل پہچان ہے۔ وہ اپنی شہادت تک قبائلی معاشرے کے حقوق کے لیے لڑتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ایسے عظیم مجاہد آزادی کی وراثت کو یاد رکھیں۔ انہوں نے دانشوروں بالخصوص ماہرین سماجیات اور تاریخ دانوں پر زور دیا کہ وہ تمام شہریوں بالخصوص نوجوان نسل میں الوری سیتارام راجو جیسے آزادی پسندوں کی شراکت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سماج کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے بے لوث اور بے خوف ہو کر کام کرنا الوری سیتارام راجو کی زندگی کا پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے طرز عمل میں ان کے نظریات کو اپنا کر ہی انہیں حقیقی خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ الوری سیتارام راجو کی اقدار اور نظریات کو سماج اور ملک کے مفاد میں اپنائیں ۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/jul/doc202374220601.pdf

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6758



(Release ID: 1937368) Visitor Counter : 103