سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جی20 کے رکن ممالک نے آج آر آئی آئی جی  سربراہ اجلاس میں تحقیقی وزارتی اعلامیہ پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 04 JUL 2023 4:43PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے سکریٹری، ڈاکٹر سریوری چندر شیکھر نے آج (4 جولائی، 2023) ممبئی میں شروع ہونے والے جی20ریسرچ اینڈ انوویشن انیشیٹو (آر آئی آئی جی  ) سمٹ میں مندوبین کا خیرمقدم کیا۔

ترقی اور نموپذیری میں تحقیق، ترقی اور اختراع کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، ڈاکٹر چندر شیکھر نے جی20سائنس کی مصروفیات کے وزارتی اعلامیہ کے مسودے میں تمام جی20رکن ممالک کی تعمیری شرکت پر روشنی ڈالی۔

ہندوستان نے 2023 میں اپنی صدارت کے دوران ریسرچ اینڈ انوویشن انیشی ایٹو (آر آئی آئی جی) کو "مساوی معاشرہ کے لیے تحقیق اور اختراع" کے موضوع کے تحت آگے بڑھایا ہے۔ 2023 کے دوران ہندوستان کی طرف سے کل 5 آر آئی آئی جی میٹنگز/کانفرنسز کی میزبانی کی گئی تھی جس کا عنوان تھا "مساوات کے لیے تحقیق اور اختراعی سماج"۔ آر آئی آئی جی کی افتتاحی میٹنگ کولکتہ میں منعقد ہوئی، اس کے بعد رانچی (تھیم: پائیدار توانائی کے لیے مواد)، ڈبرو گڑھ (تھیم: سرکلر بائیو اکانومی)، دھرم شالا (تھیم: توانائی کی منتقلی کے لیے ماحولیاتی اختراعات)، اور دیو میں (پائیدار نیلی معیشت)، 4 موضوعاتی کانفرنسیں ہوئیں۔

میٹنگ میں آج آر آئی آئی جی سربراہ کانفرنس میں ڈرافٹ آؤٹ کم دستاویز پر تبادلہ خیال اور گفت و شنید ہوئی۔ یہ جی20 سائنس کی مصروفیات کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے جو 2023 میں ہندوستان کے G 20 صدارت کے دوران ہندوستان کے مختلف حصوں میں سلسلہ وار میٹنگوں کے ذریعے ہوا تھا۔

نتائج کی دستاویز تحقیقاتی وزراء کی میٹنگ کے اختتام پر جاری کی جائے گی جو کل ، یعنی 5 جولائی 2023 کو ممبئی میں ہونے والی ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6756



(Release ID: 1937359) Visitor Counter : 116


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi