زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آئی اے آر آئی  میں انٹر نیشنل  ہاسٹل - مدھوما س کا افتتاح کیا

Posted On: 03 JUL 2023 5:34PM by PIB Delhi

گرو پورنیما کے مبارک موقع پر، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے جدید سہولیات سے آراستہ ایک انٹرنیشنل  ہاسٹل ’مدھوماس‘ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی پروگرام میں  مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری اور ڈی اے آر ای کے  ڈائرکٹر جنرل اور سکریٹری  ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک بھی موجود تھے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے تحقیق، تعلیم اور تدریس  کے سلسلے میں اہم خدمات انجام دینے  کے لیے آئی سی اے آر - آئی اے آر آئی ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ملک کے ذریعہ  غذائی تحفظ کے حصول میں آئی اے آر آئی کی خدمات کا احترام کرتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی بین الاقوامی تعلیم اور طلبہ کے داخلے  کی شرح میں اضافے  کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ہند کی گراں قدر مدد سے اعلیٰ معیار کی سہولیات اور بین الاقوامی معیار کے حامل طلبہ پرمرکوز  ہاسٹل تعمیر کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے تمام جدید سہولیات سے آراستہ انٹرنیشنل ہاسٹل ’’مدھوماس‘‘ کے افتتاح کے موقع پر سب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال میں انسٹی ٹیوٹ کو  اپنے آپ کو زراعت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے ساتھ ایک عالمی یونیورسٹی بنانے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا اور یہ انٹرنیشنل ہاسٹل اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جانب ایک موزوں قدم ہوگا۔ انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی اور زراعت کو درپیش خوراک کی بڑھتی ہوئی مانگ کے چیلنجوں اور سائنسدانوں کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی لیکن ساتھ ہی اپنے اس اعتماد کا اظہار بھی  کیا کہ آئی اے آر آئی ان مسائل سے نمٹنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

 

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے  مرکزی وزیر مملکت، جناب کیلاش چودھری نے اپنے خطاب میں انٹرنیشنل  ہاسٹل کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا جو آئی اے آر آئی کو عالمی معیار کے ساتھ ایک کثیر الشعبہ یونیورسٹی کے طور پر ترقی دینے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ فصلوں کی جدید اقسام اور ٹیکنالوجیز کا ذکر کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کے تعاون کی ستائش کی جس نے ہندوستان کی خوراک اور غذائی تحفظ کا مقصد حاصل کرنے میں اہم رول  ادا کیا ہے۔ انہوں نے آئی اے آر آئی  کے ڈائریکٹر،کو بی ایس سی  (ایگریکلچر)، بی ٹیک۔ (ایگریکلچر انجینئرنگ)، بی ٹیک۔ (بائیو ٹیکنالوجی)  اور بی ایس سی  (کمیونٹی سائنس)  سمیت  4 مضامین میں یو جی پروگرام شروع کرنے پر مبارکباد دی۔جن  میں قومی سطح کے 158 طلباء نے داخلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اعلیٰ تعلیم کے لیے معیاری افرادی قوت تیار کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی ساتھ نوجوان طلبہ کی موجودگی کیمپس کو مزید متحرک بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والے طلباء کو چاہیے کہ وہ نئی تکنیکیں سیکھیں اور انہیں اپنے گاؤں میں لاگو کریں تاکہ خوراک کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت  میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

ہاسٹل میں 504 طلباء رہ سکتے ہیں اور اس میں 400 سنگل بیڈ والے کمرے ، باتھ روم اور کچن کے ساتھ 56 سنگل بیڈ والے کمرے اور 48 فیملی اپارٹمنٹس شامل ہیں۔ ہاسٹل کمپلیکس میں فوڈ کورٹ، جمنیزیم، ریستوراں، سولر انرجی سسٹم، رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم، جنریٹر بیسڈ پاور بیک اپ، وائی فائی نیٹ ورک، آر او وغیرہ ہیں۔

ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک نے اپنے  استقبالیہ خطبہ میں نئی تعلیمی پالیسی -2020 کے نفاذ میں آئی سی اے آر  کے رول اور ہندوستان میں زرعی تحقیق، تعلیم اور توسیع کو مضبوط بنانے میں آئی اے آر آئی کی شاندار خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے   کہا کہ  آئی اے آر آئی کی خدمات  ملک میں زرعی ترقی کی مختلف جہتوں میں غیر معمولی رہی ہے۔ آئی اے آر آئی  کے سابق طلباء کو بین الاقوامی تنظیموں میں کئی من پسند عہدوں کے علاوہ ورلڈ فوڈ پرائز کے ساتھ ساتھ پدما ایوارڈ جیسے باوقار اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔ آئی اے آر آئی نے بہتر اقسام اور ٹیکنالوجیز کی ترقی کے ذریعے غذائی تحفظ میں اہم رول  ادا کیا ہے۔ باسمتی، دھان کی اقسام 90 فیصد سے زیادہ برآمد کی جاتی ہیں اور گیہوں کی اقسام  کا حصہ  ہندوستان میں گیہوں کی کل پیدوار کا  50 فیصد سے زیادہ ہے۔

 

آخر میں، آئی سی اے آر- آئی اے آر آئی ، نئی دہلی کے ڈائرکٹر  ڈاکٹر اے کے سنگھ نے رسمی  شکریہ کی  تحریک پیش کی۔ انہوں نے  کہا  کہ اس طرح کے انتظامات سے ہم غیر ملکی اور  دوسرے ممالک میں جانے والے  طلباء کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر نے مرکزی  وزیر مملکت ،   سکریٹری  ڈی اے آر ای  اور ڈی جی- آئی سی اے آر اور دیگر معززین کے ساتھ ہاسٹل کے احاطے میں درخت لگائے اور ہاسٹل کی سہولیات کا  جائزہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6712


(Release ID: 1937109) Visitor Counter : 124