اسٹیل کی وزارت

ایم او آئی ایل نے اپریل-جون 2023 میں اب تک کی بہترین سہ ماہی پیداوار حاصل کی ہے۔ سالانہ 35فیصدکی زبردست نمودرج کی گئی


مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی میں، 3.96 لاکھ ایم ٹی کی ریکارڈ سہ ماہی فروخت بھی درج کی گئی

Posted On: 03 JUL 2023 1:51PM by PIB Delhi

ایم او آئی ایل نے پیداوار کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی میں 4.36 لاکھ ایم ٹی کی اپنی اب تک کی سب سے بہترین مینگنیز ایسک کی پیداوار حاصل کی ہے۔ اس طرح گزشتہ سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) کے مقابلے میں 35 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جون کے مہینے میں 1.5 لاکھ ایم ٹی کی پیداوار بھی شروع سے لے کر اب تک، کسی بھی جون کے مہینے کے لیے اس کی بہترین پیداوار ہے۔

ایم او آ:ی ایل نے فروخت کے محاذ پربھی اپنی پہلی سہ ماہی کی بہترین کارکردگی ریکارڈ کی ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.96 لاکھ ایم ٹی کی فروخت درج کی ہے، جس میں سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 39فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RQB4.jpg

ایم او آئی ایل نے تلاش وجستجو کی سرگرمیوں پر اپنی توجہ جاری رکھتے ہوئے،مالی برس 24 کی پہلی سہ ماہی میں 20086 میٹر کی اپنی بہترین سہ ماہی ایکسپلوریٹری کور ڈرلنگ کی ہے، جو سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 3.8 گنا زیادہ ہے۔ یہ نہ صرف اس کی موجودہ کانوں سے بہتر پیداوار کی بنیاد بنائے گا، بلکہ ملک میں مینگنیج کی نئی کانیں کھولنے کی بنیاد بھی فراہم کرے گا۔

ایم او آئی ایل نے اس سہ ماہی کے دوران الیکٹرولائٹک مینگنیج ڈائی آکسائیڈ (ای ایم ڈی) کی سب سے زیادہ پیداوار بھی ریکارڈ کی ہے۔ایم ایم ڈی ایک 100فیصد درآمدی متبادل پروڈکٹ ہے، جو زیادہ تر دواسازی اور بیٹریوں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ایم او آئی ایل کےسی ایم ڈی شری اجیت کمار سکسینہ نے اس شاندار کارکردگی اور ’ہر ماہ مارچ کرنے‘ کے واضح نعرے کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے جذبے کا مظاہرہ کرنےکے لیے ایم او آئی ایل کواجتماعی کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے مزید اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایم او آئی ایل سال کے لیے طے شدہ مسلسل اہداف کے لیے کام جاری رکھے گی۔

*****

U.No.6710

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1937089) Visitor Counter : 79


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi