بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے بھارت میں سرکردہ 75 لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات میں یکسر تبدیل کرنے کی مہم کا آغاز کیا
گجرات کے دوارکا، گوپناتھ اور ویراول میں تین مشہور لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کئے جانے کی مہم کا آغاز کیاگیا
جناب سونووال نےسی آئی آئی بی 20 اجلاس یعنی کاروبرای اجلاس میں سورت کی کاروباری برادری کے ساتھ واٹر ویز کے ذریعے کارگو کی نقل و حمل کے لیے اقتصادی اور ماحولیاتی نقل و حمل کے اختیار کے طور پر بات چیت کی
جناب سونووال نے ’گنگا ولاس‘ کی کامیابی کے بعدنرمدا ولاس،گوداوری ولاس، مہانادی ولاس، کاویری ولاس کے ذریعے دریائی کروز سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کیا
Posted On:
01 JUL 2023 7:57PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی ، آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج 75 تاریخی لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کی مہم کا اس وقت آغاز کیا، جب انہوں نے دوارکا، گوپ ناتھ اور ویراول میں تین نئے سرے سے بنائے گئے لائٹ ہاؤسز کا افتتاح کیا ،جنہیں گجرات کے دوارکا میں سیاحتی مقامات کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ . تاریخی لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات کے طور پر کام کرنے کے لیے مناسب سہولیات کے ساتھ تزئین و آرائش کی گئی۔ یہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم اوپی ایس ڈبلیو) کی جانب سے ملک بھر میں 75 تاریخی لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کی مہم کا آغاز ہے۔ یہ بھارت کے مخصوص لائٹ ہاؤسز کو دلکش سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کے عین مطابق ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان شاندار ڈھانچوں کی بھرپور ثقافت، اہمیت اور رغبت کو ظاہر کرنا ہے، جس کے ذریعے وہ سیاحت کے امکانات کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور مقامی معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب سربانندسونووال نے کہا، ’’یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جب ہم بھارت کے مشہور لائٹ ہاؤسز کو ممکنہ سیاحتی مقامات کے طور پر تبدیل کرنے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں جس سے مقامی سطح پر معیشتوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ بھارت کے سیاحتی شعبے کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے۔ ہمارے سرگرم رہنما، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے من کی بات کے 75ویں نشریہ کے دوران لائٹ ہاؤسز کی منفرد اپیل اور سیاحوں کوراغب کرنے کے طور پر ان کی صلاحیت کے بارے میں بات کی تھی۔ مودی جی کی رہنمائی کے ساتھ، اس مہم کا مقصد ہمارے لائٹ ہاؤسز کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننےنیز بھارت کی شاندار قدرتی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنا ہے۔ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ یہ تبدیل شدہ لائٹ ہاؤسزایسے درخشاں سیاحتی مقامات بنیں گے جس سے دنیا کے سامنے بھارت کی مالامال اور منفرد ثقافتی ورثے کی نمائش ہوگی۔
اس سے قبل مرکزی وزیر نے سورت میں کاروبارسے متعلق سی آئی آئی بی 20میٹنگ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کاروباری برادری کے سرکردہ اراکین سے ملاقات اور بات چیت کی۔ جناب سونووال نے گزشتہ 9 سال میں بھارت کے سماجی، معاشی اور ثقافتی مختلف پہلوؤں میں مودی حکومت کی اہم حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔ جہاز رانی کے وزیر نے کاروباری رہنماؤں سے بھارت کے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے مالامال سیکٹر میں بی ٹو بی اور بی ٹو سی دونوں طرح کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔جناب سونووال نے کاروباری گھرانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے سامان کی نقل و حرکت کے لیے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کا انتخاب کریں، جو کہ ایک اقتصادی، ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ متبادل ہے۔انہوں نے گنگا ولاس کی شاندار کامیابی کے بعد، دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز، ریور کروز کے نئے تجربات کے ذریعے بھرپور ریور کروز سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا جو کہ 'نرمدا ولاس'، 'گوداوری ولاس'، 'مہاندی ولاس' کاویری ولاس اور دیگر ہو سکتے ہیں۔
جناب سونووال نے کہا، "چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں سورت کی قابل ذکر ترقی اور لچک بھارت کی اقتصادی صلاحیت، اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعہ فراہم کردہ ہماری سیاسی قیادت اور وژن کی طاقت کی ایک روشن مثال ہے۔ بھارت کی G20 صدارت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے وژن کی عالمگیریت اوراس کے بین الاقوامی ہونے کی ایک مثال ہے۔ آج، بھارت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے اور نہ صرف یہ کہ زیادہ قوت خرید کے ساتھ ایک صارف منڈی کے طور پر بلکہ سرمایہ کاری کی ترجیحی منزل کے طور پر بھی نمایاں طور پر ترقی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں، قومی لاجسٹک پالیسی، ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کے لیے گتی شکتی قومی ماسٹر پلان، اور اس طرح کی دیگر اصلاحات جیسے تبدیلی کے اقدامات کے ذریعے، بھارت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق سیکٹر نے کئی گنا ترقی کی ہے۔ بھارتی حکومت بحری شعبوں میں سبز ترقی کی طرف منتقلی کی حمایت کے لیے بھی پرعزم ہے، اور اس کے حصول کے لیے مقررہ مدت کی عہد بستگی اور سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
یکسر تبدیلیوں کے لیے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے شعبے کو استعمال کرنے کی گنجائش اور مواقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے مزید کہا، ‘‘میں اس موقع پر تمام کاروباری رہنماؤں سے آگے آنے اپیل کرتا ہوں اور مشترکہ طور پربھارت میں نئے دریائی سفر کے تجربات کو فروغ دینے کے لیے کہتا ہوں۔ دریا سے مالا مال ہمارے ملک بھر میں ہمارے پاس 'نرمدا ولاس'، 'گوداوری ولاس'، 'مہانادی ولاس'، 'کاویری ولاس' جیسے بہت سے دریا ئی کروزموجود ہیں ۔ جن کی سیر کی جانی چاہیے۔ ہم اپنے کارگو کی نقل و حرکت کے لیے اندرون ملک آبی گزرگاہوں سے فائدہ اٹھائیں جو کہ انتہائی اقتصادی اور ماحول دوست نقل و حمل کا طریقہ ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میںجس کا احیاءکیا گیا ہے۔
سی آئی آئی میٹنگ میں گجرات حکومت کے ریاستی وزیر جناب ہرش سنگھوی،جناب ٹام موسی، ایگزیکٹو نائب صدر، جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ؛ جناب درشن شاہ، چیئرمین، سی آئی آئی گجرات؛ جناب کولن لال بھائی، وائس چیرمین، سی آئی آئی گجرات سمیت خطے کے دیگر معززین اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی ۔لائٹ ہاؤس کے افتتاح میں جام نگر کی ممبر پارلیمنٹ(ایل ایس ) پونم بین میڈم نے بھی شرکت کی۔ راجیش بھائی چوڈاسما، ایم پی (لوک سبھا)، جوناگڑھ؛ گوتم بھائی چوہان، ایم ایل اے، تالاجا، پبوبھ مانیک، ایم ایل اے، دوارکا؛ ومل بھائی چوڈاسما، ایم ایل اے، سومناتھ اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری ٹی کے رام چندرن اور دیگر معزز افراد نے شرکت کی ۔
*************
ش ح۔ش م۔ رم
U-6703
(Release ID: 1937019)
Visitor Counter : 102