قانون اور انصاف کی وزارت

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) اور ویتنام کے وزیر انصاف کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی


قانون اور انصاف کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جو دوطرفہ تعلقات کو تعاون کے شعبوں میں مزید بلندیوں تک لے جائے گا

Posted On: 03 JUL 2023 11:17AM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال اورعزت مآب مسٹر لی تھان لونگ، ویتنام کے وزیر انصاف کے  درمیان کل یعنی 2 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں دو طرفہ میٹنگ ہوئی۔ دونوں فریقوں کے ساتھ متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران پر مشتمل ان کے ا پنے اپنے وفود بھی تھے۔

 

 

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے قریبی رشتوں کے بارے میں ذکر کیا جو گزشتہ 50 سال سے زائد عرصے میں پروان چڑھے ہیں۔ انہوں نے ویتنام پر، ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے ایک اہم  شراکت دار کے طور پرکردار ادا کرنے کے لئے زور دیا ۔

دونوں فریقوں نے اس موقع کو قانون اور انصاف کے شعبوں میں تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے استعمال کیا، جو جامع اسٹریٹجک پارٹنرز کی حیثیت کے مطابق دو طرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان قانون اور انصاف کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی کوششوں  میں اضافہ کرنے کی سمت میں فائدہ مند ثابت ہوئی۔

دونوں فریقوں نے قانون اور انصاف کے شعبے میں تعاون کے وسیع شعبوں پر بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے باضابطہ سطح پر بات چیت کرنے پر اتفاق کیا، جس میں مفاہمت ناموں پر دستخط  کیا جانا بھی شامل ہے۔

 

*******

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6702



(Release ID: 1937008) Visitor Counter : 88