وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ (آئی این) اور فرانسیسی بحریہ (ایف این) کی شراکت داری میں سمندری مشق

Posted On: 01 JUL 2023 3:13PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس رانا، ایک ہدف شدہ میزائل شکن اور   ملک کے اندر تیار کردہ ساحلی گشتی جہاز آئی این ایس سمیدھا نے 30 جون، 2023 کو خلیج بنگال میں فرانسیسی بحریہ کے جہاز ایف ایس سرکاف کے ساتھ سمندری شراکت داری مشق (ایم پی ایکس) کیا۔  فیئیٹ زمرہ  کے جنگی جہاز سرکاف نے 26 سے 29 جون، 2023 تک وشاکھاپٹنم کا دورہ کیا اور ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس میں پیشہ ور اور سماجی سرگرمی، کھیل کے پروگرام اور کراس ڈیک دورے شامل تھے۔

وشاکھاپٹنم سے روانگی پر، ایف ایس سرکاف نے آئی این جہازوں رانا اور سمیدھا کے ساتھ مختلف سمندری مشقیں کیں، جن میں  اسٹریٹجک  جنگی مشق، سمندر میں  دوبارہ سپلائی (آر اے ایس) نقہ نظر، جنگی طیاروں کے خلاف  فضائی  سیکورٹی اور کراس ڈیک ہیلی کاپٹر آپریشن شامل رہے۔ مشق کا اختتام دونوں بحریہ کے درمیان گہری دوستی کی تصدیق کرتے ہوئے جہازوں کے درمیان ایک روایتی وداعی اسٹیم پاسٹ کے ساتھ ہوا۔ ایف ایس سرکاف کا ہندوستانی دورہ ہندوستانی بحریہ اور فرانسیسی بحریہ کے درمیان مضبوط  رشتے کی علامت ہے۔

اس سے پہلے اسی سال ایف ایس لا فیئیٹ، ایک فریگیٹ اور ایف ایس  ڈکسمیوڈ، ایک مسٹرل کلاس حملہ آور زمرہ کے جہاز نے 10 سے 11 مارچ، 2023 تک ایک ہدف شدہ میزائل فریگیٹ آئی این ایس سہیادری کے ساتھ ایک مشترکہ مشق میں حصہ لیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(8)L7TI.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(2)504H.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)IGBI.jpeg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6673


(Release ID: 1936758) Visitor Counter : 120