وزارت دفاع

ڈیفنس سکریٹری نے میانمار کا دورہ کیا؛ ملک  کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ہندوستان کی سلامتی سے متعلق معاملوں پر گفتگو کی

Posted On: 01 JUL 2023 4:35PM by PIB Delhi

ڈیفنس سکریٹری جناب گریدھر ارمنے نے 30 جون، 2023 سے یکم جولائی، 2023 تک میانمار کا  سرکاری دورہ کیا۔ انہوں نے پیی تاؤ میں  اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹو کاؤنسل  کے صدر،  سینئر جنرل من آنگ ہلائنگ سے ملاقات کی۔ ڈیفنس سکریٹری نے میانمار کے وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) میا تن او سے بھی ملاقات کی اور میانمار بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمرل مو آنگ اور  دفاعی صنعت کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کھان میئنٹ  تھان کے ساتھ میٹنگیں کیں۔

اس دورہ نے میانمار کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ہندوستان کی سلامتی سے متعلق معاملوں کو اٹھانے کا موقع فراہم کیا۔ میٹنگوں کے دوران، دونوں فریقین نے سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے، غیر قانونی سرحد پار تحریکوں اور منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر اسمگلنگ جیسے بین الاقوامی جرائم سے متعلق امور پر بات چیتکی۔ دونوں فریقین نے  اس بات کو یقینی بنانے  کے اپنے عہد کی توثیق کی کہ ان کے ملک کے متعلقہ علاقوں میں دوسرے دوسرے ملک کے خلاف کسی بھی  معاندانہ سرگرمی کو انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہندوستان میانمار کے ساتھ تقریباً 1700 کلومیٹر لمبی سرحد  کا اشتراک کرتاہ ے۔ اس ملک میں ہونے والے کسی بھی واقعہ کا سیدھا اثر ہندوستان کے سرحدی علاقوں پر پڑتا ہے۔ اس لیے، میانمار میں امن و استحکام اور وہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود ہندوستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6672



(Release ID: 1936751) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil