وزارت دفاع
ہلکے جنگی طیارے تیجس نے بھارتی فضائیہ میں خدمت کے سات سال مکمل کیے
Posted On:
30 JUN 2023 3:04PM by PIB Delhi
یکم جولائی ، 2023 ء کو، ملک میں تیار کردہ ہلکا جنگی طیارہ ( ایل سی اے ) بھارتی فضائیہ میں خدمت کے سات سال مکمل کر لے گا۔ 2003 ء میں تیجس نام دیا گیا یہ طیارہ ایک کثیر رول والا پلیٹ فارم ہے ، جس کا اپنی نوعیت کے طیاروں میں سب سے بہترین زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ اسے فضائی ، دفاع، بحری نگرانی اور حملہ کرنے کے رول کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تیجس طیارے کو بے فکری کے ساتھ اور زیادہ سے زیادہ نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس کی صلاحیت میں ، کثیر ماڈل والے فضائی راڈار، ہیلمٹ ماؤنٹڈ ڈسپلے، اسیلف پروٹیکشن سے لیس اور لیزر ڈیزگنیشن پوڈ سے مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تیجس کو شامل کرنے والا پہلا آئی اے ایف سکواڈرن نمبر 45 سکواڈرن تھا، جس کا نام 'فلائنگ ڈیگرز' تھا۔ گزرتے ہوئے سالوں کے دوران، یہ اسکواڈرن ویمپائرز سے لے کر نیٹس اور صلاحیت میں موجودہ اضافے کے ساتھ مِگ – 21 بی آئی ایس تک پہنچ گیا ہے ۔
فلائنگ ڈیگرز کے ذریعہ اڑایا جانے والا ہر طیارہ ، وہ چاہے لائسنس کے تحت تیار کیا گیا ہو یا جس کی بھارت میں ہی ڈیزائننگ یا تیاری کی گئی ہو ، بھارت میں ہی مینوفیکچر کیا گیا ہوتا ہے ۔ مئی ، 2020 ء میں اسکواڈرن نمبر 18 بھارتی فضائیہ کا دوسرا یونٹ بن گیا ہے ، جو تیجس طیارے استعمال کر رہا ہے۔
آئی اے ایف نے مختلف بین الاقوامی پروگراموں میں ہوائی جہاز کی نمائش کرکے بھارت کی مقامی ایرو اسپیس صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں ملیشیا کا لیما – 2019 ، دوبئی ایئر شو-2021، سال 2021 ء میں سری لنکا ایئر فورس کی سالگرہ کی تقریبات ، سنگاپور ایئر شو- 2022 اور 2017 ء سے 2023 ء تک ایرو انڈیا شو شامل ہیں ۔ اگرچہ اس طیارے نے ملک میں پہلے غیر ملکی ایئر فورسز کے ساتھ مشقوں میں بھی شرکت کی ہے لیکن بیرون ملک میں مارچ ، 2023 ء میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ڈیزرٹ فلیگ تیجس کی پہلی بیرونی فوجی مشق تھی ۔
بھارتی فضائیہ کے تیجس میں اعتماد کا اظہار ایل سی اے – ایم کے – 1 اے کے لیے 83 طیاروں کے آڈر سے ظاہر ہوتا ہے ، جو جدید ہوا بازی کے آلات کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک طریقے سے چلنے والے ایکٹیو راڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور آواز کی رفتار سے تیز چلانے والے میزائل کی صلاحیتوں سے لیس ہوں گے ۔ تیجس کی یہ نئی قسم اسٹینڈ آف کی زیادہ رینج سے بہت سارے ہتھیاروں کو فائر کرنے کے قابل ہوگی۔ ان میں سے بہت سے ہتھیار دیسی ساخت کے ہوں گے۔ ایل سی اے – ایم کے – 1 اے طیارے کے مجموعی دیسی مواد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا ۔ طیارے کی معاہدہ شدہ ترسیل فروری ، 2024 ء میں شروع ہونے کی امید ہے۔ آنے والے سالوں میں، ایل سی اے اور اس کی مستقبل کی مختلف قسمیں بھارتی فضائیہ کی اہم بنیاد بنیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 30-06-2023 )
U. No. 6637
(Release ID: 1936488)
Visitor Counter : 274