جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

گرین ہائیڈروجن پر بین الاقوامی کانفرنس 5 سے 7 جولائی 2023 کے دوران نئی دہلی میں منعقد ہوگی


اس کانفرنس  کا مقصدگرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم قائم کرنا اور گرین ہائیڈروجن کے ذریعہ ڈیکاربونائزیشن کےلیے عالمی اہداف کے حصول کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

 گرین ہائیڈروجن پر بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی جی ایچ) ہمیں نیشنل گرین ہائیڈروجن  مشن کے تحت پیداواری اہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ماہرین سے بہترین طریقہ کار سیکھنے کے قابل بنائے گا: سکریٹری، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

Posted On: 28 JUN 2023 1:47PM by PIB Delhi

حکومت ہند 5 سے 7 جولائی 2023 کے دوران وگیان بھون، نئی دہلی میں گرین ہائیڈروجن (آئی سی جی ایچ- 2023) پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہےاس کا مقصدتمام گرین ہائیڈروجن ویلیو چین میں حالیہ ترقی اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے  عالمی سائنسی اور صنعتی برادری کوایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔ یہ کانفرنس اس شعبہ کے شراکت داروں کو متعلقہ شعبہ میں ترقی یافتہ گرین ہائیڈروجن کے منظر نامے اور جدت پر مبنی حل تلاش کرنے کے قابل بنائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TOG0.jpg

اس کانفرنس کا اہتمام نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل اور حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے اشتراک سے کیا  جا رہاہے۔

اس کانفرنس کا بنیادی مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ ہم کس طرح گرین ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام قائم کر سکتے ہیں اور گرین ہائیڈروجن کے ذریعہ ڈیکاربونائزیشن کے عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے ایک نظامی نقطہ نظر کو فروغ دے سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ہائیڈروجن کی پیداوار، سٹوریج، تقسیم  اور ڈاون اسٹریم ایپلی کیشن کے بارے میں  مخصوص تحقیقی تعاملات کے علاوہ، اس کانفرنس میں گرین فنانسنگ، انسانی وسائل کی ترقی اور اسٹارٹ اپ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ کانفرنس اس شعبے میں بین الاقوامی بہترین طریقوں کے اشتراک اور سیکھنے  میں معاون ہوگی۔

کانفرنس کی ویب سائٹ: https://icgh.in دیکھیں۔ اس  کانفرنس سے متعلق  ایک مختصر پیشکش یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ کانفرنس کا بروشر  اور کانفرنس فلائر یہاں  دستیاب ہے۔

کانفرنس میں منعقد ہونے والی مختلف موضوعاتی مکمل بات چیت، ماہرین کے پینل کے مباحثے اور تکنیکی غور و خوض صنعت اور تحقیقی برادریوں کے ملکی اور بین الاقوامی شرکاء کو ان قومی اور عالمی ترجیحات میں گہرائی میں جانے کا موقع فراہم کرے گا، جو ہندوستان کے نیشنل گرین ہائیڈروجن میں شامل مقاصد کے مطابق ہے۔حکومت ہند نےاس  مشن کو 2070 تک ہندوستان کے نیٹ زیرو کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے  شروع کیا گیاتھا۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کے تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری، بھوپندر سنگھ بھلا نے کہا کہ آؤٹ ریچ اور صنعت کی شراکت نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے لازمی حصے ہیں۔ سکریٹری  موصوف نے ویلیو چین کے مختلف مراحل جیسے کہ پیداوار، تقسیم اور ذخیرہ میں صنعت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد نیشنل گرین پ ہائیڈروجن ایکو سسٹم کی ترقی اور مضبوطی کے حل تلاش کرنے کے لیے بہترین اذہان  کو اکٹھا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KPG5.jpg

"الیکٹرولائزر کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانا بہت ضروری ہے"

سیکرٹری موصوف نے کہا کہ یہ کانفرنس گرین ہائیڈروجن پر پہلی بڑی تقریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے بنیادی پیداواری ہدف کو حاصل کرنے کے لیے گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم بہت اہم ہے، جو کہ 2030 تک سالانہ 5 ایم ایم ٹی گرین ہائیڈروجن پیدا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ  کی صلاحیت بہت محدود ہے۔ اس عمل کے لیے یہ اہم ہے کہ ہم الیکٹرولائز کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ کے عمل کے مختلف انفرادی اجزاء کے لیے مناسب ٹیکنالوجی سیکھیں اور اپنائیں۔ اس عمل کے ذریعے، ہم ایک ایسا پلیٹ فارم بنا رہے ہیں جہاں ماہرین ویلیو چین کے مختلف مراحل کے بارے میں بات کر سکیں؛ اس میں نہ صرف پیداوار بلکہ مارکیٹنگ اور تعاون بھی شامل ہوں گے۔ ہماری توجہ پوری ویلیو چین پر ہے جو نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OJ09.jpg

میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، جناب  بھلا نے کہا کہ گزشتہ اعداد شماری  میں، بھارت میں گرین ہائیڈروجن/گرین امونیا پر تقریباً 48 پروجیکٹوں کا عوامی طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ "ان میں سے بہت سے سبز امونیا کے بارے میں بات کی جا رہی ہے، جس کی کل پیداوار تقریباً 3.5 ملین میٹرک ٹن سالانہ گرین ہائیڈروجن ہے۔ جہاں تک سبز ہائیڈروجن مواقع کا تعلق ہے، ا    س کے بارے میں صنعت کی طرف سے بہت زیادہ کشش موجود ہے۔

******

ش ح۔رض۔ ج ا

U-NO. 6616



(Release ID: 1936325) Visitor Counter : 124