زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کرشی بھون پٹنہ، بہار میں حکومت بہار کے زرعی سکریٹری جناب سنجے اگروال کی مشترکہ صدارت میں کسانوں کی بہبود کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ شبھا ٹھاکر کے ذریعے خشک سالی سے نمٹنے کی تیاری، خریف کی بوائی اور مرکزی امداد یافتہ اور مرکزی شعبے کی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ
Posted On:
28 JUN 2023 6:59PM by PIB Delhi
ہندوستانی حکومت کی جوائنٹ سکریٹری (فصل اور تلہن) محترمہ شبھا ٹھاکر اور حکومت بہار کے سکریٹری (زراعت) جناب سنجے اگروال کی مشترکہ صدارت میں آج بہار میں خشک سالی سے نمٹنے کی تیاری، خریف کی بوائی اور زراعت کے لیے مختلف مرکزی اسکیموں کے نفاذ کے جائزہ کے لیے کرشی بھون، پٹنہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ریاست کے تمام متعلقہ اسکیموں کے نوڈل عہدیداروں کی موجودگی میں سبھی مرکزی امداد یافتہ اسکیموں اور مرکزی شعبے کی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر حکومت ہند کے رائس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مان سنگھ کے ساتھ ساتھ پٹنہ آئی ایم ڈی کے آفیسر انچارج ڈاکٹر آنند شنکر بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران حکومت بہار کے زرعی ڈائریکٹر جناب آلوک رنجن گھوش کے ذریعے خشک سالی سے نمٹنے کی تیاری کے لیے پہلے سے ہی کیے گئے انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے اور زیر جائزہ مختلف اسکیموں کے نفاذ کے لیے اٹھائے گئے قدموں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔
اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ بہار میں خشک سالی کی تیاری کے لیے مرکزی حکومت کی سبھی ہدایات موصول ہو چکی ہیں اور اس کے مطابق اسکیم بنائی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ آئی ایم ڈی کے مقامی نمائندے بھی موجود تھے اور بتایا گیا کہ بہار میں مانسون آ گیا ہے اور اگلے کچھ دنوں میں بڑے پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ اگرچہ موجودہ بارش کی حالت اس وقت اطمینان بخش نہیں ہے، لیکن اس حقیقت کے مدنظر کہ اگلے دو ہفتے میں اور زیادہ بارش ہونے کی امید ہے، جس سے حالت اطمینان بخش ہو سکتی ہے۔
حکومت بہار کے سکریٹری (زراعت) نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر بہار ڈیزل اور بیج کے لیے سبسڈی کا انتظام کرنے کے لیے تیار ہے۔ حکومت بہار کی طرف سے بتایا گیا کہ بیج کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ناگہانی فصل اسکیم پہلے سے ہی نافذ ہے۔ یہ بتایا گیا کہ بہار سرکار بیج کارپوریشن کے ذریعے 15 قسموں کی فصلوں کے لیے 41 ہزار کوئنٹل بیجوں کا پیشگی ٹینڈر پہلے ہی دیا جا چکا ہے اور کے وی کے اور اسٹیٹ ایکسٹینشن ونگ کے ذریعے موسمیاتی مزاحم زراعت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بہار کے بجلی محکمہ نے آبپاشی کی سہولت کے لیے دیہی علاقوں میں 20-18 گھنٹے مسلسل بجلی کو بھی یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع زرعی افسروں کے ذریعے خشک سالی سے نمٹنے کا ایک تفصیلی منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ریاست کے سبھی متعلقہ نوڈل عہدیداروں کی موجودگی میں سبھی مرکزی امداد یافتہ اسکیموں اور مرکزی شعبے کی اسکیموں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ حکومت بہار کے سکریٹری (زراعت) کے ذریعے جانکاری دی گئی کہ بہار کی ریاستی سطح کی منظوری کمیٹی (ایس ایل ایس سی) کی میٹنگ 30.6.2023 کو ہونی ہے۔ گفتگو کے دوران، فنڈ ریلیز وغیرہ سے متعلق امور پر بات کی گئی اور ریاست کے ذریعے یہ بھروسہ دلایا یا کہ فنڈ کا استعمال جلد از جلد کرنے کے لیے سبھی قدم اٹھائے جائیں گے، تاکہ آئند فنڈ ریلیز میں تیزی لائی جا سکے۔ ریاستی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ خاص طور پر جنوبی بہار میں فصل کی تنوع کے شعبے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور مکئی اور ملیٹ (موٹے اناج) جیسی فصلوں کو فروغ دیا جائے گا۔
جوائنٹ سکریٹری محترمہ شبھا ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی اسکیموں کے سبھی اجزاء، جیسے کارکردگی، زرعی آلات، بیج کی پیداوار، ان پٹ کی تقسیم وغیرہ کے لیے، ریاست کے ذریعے جیو ریفرنسنگ لازمی طور پر کیا جانا ہے۔ انہوں نے ریاست کو مرکزی حکومت کے ذریعے کی جا رہی ڈیجیٹل پہل کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی حکومت کو محکموں کے درمیان بہتر تال میل کو یقینی بنانے کے لیے آئی سی اے آر اداروں اور کے وی کے کے ساتھ میٹنگ کرنی چاہیے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں کی اسکیموں کی توسیع سے متعلق کوششوں کو یکسو کرنے کی ضرورت ہے۔ جوائنٹ سکریٹری (فصل) نے سیلف ہیلپ گروپ کے ممبران کی حصہ داری بڑھانے اور پی ایل آئی کے فوائد سے مستفید ہونے کے لیے خاص طور پر وزارت دیہی ترقیات اور خوراک کی ڈبہ بندی اور صنعتوں کی وزارت کے ساتھ ضلع کی سطح پر اسکیموں کے ارتباط کے ساتھ ہی ملیٹ اور او ڈی او پی کو فروغ دینے کے لیے ایم او ایف پی آئی کی پی ایم ایف ایم ای اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں بھی جانکاری دی۔
خشک سالی جیسی حالت پیدا ہونے کے معاملے میں کسی بھی ناگہانی حالت سے نمٹنے کے لیے یہ میٹنگ بالکل صحیح وقت پر منعقد کی گئی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں نے سبھی ناگہانی اسکیموں پر تفصیل سے بات چیت کی۔ یہ بھروسہ دلایا گیا کہ کسانوں کو ان پٹ کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے سبھی انتظام کیے گئے ہیں۔ صدر کو شکریہ کے ووٹ کے ساتھ میٹنگ ختم ہوئی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6607
(Release ID: 1936258)
Visitor Counter : 131