کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ سکریٹری امرت لال مینا نے عالمی کانکنی کانگریس 2023، آسٹریلیا میں بھارتی پویلین کا افتتاح کیا

Posted On: 28 JUN 2023 3:00PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا نے برسبین، آسٹریلیا میں عالمی کانکنی کانگریس (ڈبلیو ایم سی) 2023 میں این ایل سی انڈیا لمیٹیڈ (این ایل سی آئی ایل))، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور این ایم ڈی سی پر مشتمل بھارتی پویلین کا افتتاح کیا۔ عالمی کانکنی کانگریس (ڈبلیو ایم سی) میں بھارتی پویلین کان کنی، توانائی کے شعبے میں ملک کی تکنیکی مہارت اور پائیدار ترقی کے طور طریقوں کے لیے اس کی عہد بستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) نے شرکت کرنے والی سرکاری سیکٹر کی کمپنی کے ساتھ ملکر جناب امرت لال مینا اور وزارت کوئلہ کے دیگر عہدیداروں کا نمائشی پویلین میں خیرمقدم کیا۔ برسبین، آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی اس پروگرام نے کانکنی اور بجلی کی پیداوار کے شعبے میں معلومات اور ترقی کا اشتراک کرنے کے لیے دنیا بھر سے صنعت کے رہنماؤں، ماہرین اور تنظیموں کو اکٹھا کیا ہے۔

WMC 1.jpeg

کوئلہ سکریٹری اور دیگر عہدیداروں کا دورہ این ایل سی آئی ایل کے لیے ایک اہم لمحہ تھا اور وہ کوئلے کی کان کنی کے مستقبل، بجلی کی پیداوار اور توانائی کے شعبے پر اس کے اثرات کے بارے میں بصیرت انگیز بات چیت میں مصروف تھے۔ بھارتی اسٹال جدید ٹیکنالوجیز، پائیدار کان کنی، بجلی پیدا کرنے کے طریقوں اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ملک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب پرسنا کمار موٹوپلی نے کوئلہ سکریٹری کا بھارتی پویلین پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ سی ایم ڈی نے ذمہ دار کان کنی کی تکنیکوں اور جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے توانائی کی صنعت کی ترقی کے لیے این ایل سی آئی ایل کی لگن کو اجاگر کیا۔

نمائش کے مقام پر این ایل سی آئی ایل کے سابق سی ایم ڈی، ڈاکٹر ایم پی نارائنن بھی موجود تھے، جنہوں نے اس شعبے کے بارے میں اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا۔

wmc 2.jpeg

عالمی کانکنی کانگریس 2023 اس وقت آسٹریلیا میں 26-29 جون تک جاری ہے۔ یہ عالمی صنعت کے رہنماؤں، ماہرین اور تنظیموں کو خیالات کے تبادلے، اختراعات کو فروغ دینے اور کان کنی کے مستقبل کا تصور کرنے کے لیے صحیح پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ہندوستانی پی ایس ایز کی شرکت اور کوئلہ سکریٹری اور وزارت کے دیگر عہدیداروں کا دورہ تکنیکی ترقی اور ذمہ دار کان کنی کے طریقوں میں سب سے آگے رہنے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6583)


(Release ID: 1936099) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada