امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پدم ایوارڈز-2024 کے لیے نامزدگی  15 ستمبر ،  2023  ء تک کی جا سکتی ہے

Posted On: 28 JUN 2023 4:34PM by PIB Delhi

یومِ جمہوریہ ،  2024  ء کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز -  2024 کے لیے آن لائن نامزدگی/سفارشات یکم مئی ،  2023  ء  سے کھل گئی ہیں۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی کے لیے آخری تاریخ  15 ستمبر ،  2023 ء ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی/سفارشات  راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر آن لائن  وصول  کی جائیں گی ۔

پدم ایوارڈز، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں  شامل ہیں۔ 1954  ء میں قائم کیے گئے، ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ' امتیازی کام ' کے اعتراف میں دیئے جاتے ہیں اور یہ تمام شعبوں جیسے فنون لطیفہ  ، ادب اور تعلیم، کھیل کود ،  میڈیسن ، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور،  شہری خدمات، تجارت اور صنعت وغیرہ  میں غیر معمولی کامیابیوں/ خدمات کے لیے دیئے جاتے ہیں  ۔ تمام افراد ، کسی نسل ، پیشہ ، عہدے یا جنس  کے امتیاز کے بغیر   ، ان ایوارڈز کے اہل ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنسدانوں  کو چھوڑ کر  پی ایس یوز  میں کام کرنے والوں سمیت تمام سرکاری ملازمین  پدم ایوارڈز کے  لیے اہل نہیں ہیں۔

حکومت پدم ایوارڈز کو "پیپلز پدم" میں تبدیل کرنے کے لیے  عہد بستہ ہے۔ لہٰذا تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ  اپنی نامزدگی سمیت دیگر لوگوں کے لیے نامزدگی/سفارشات کریں۔ ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے پر زور کوششیں کی جا تی ہیں ، جو  خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سی اور ایس ٹی، دویانگ افراد  وغیرہ میں  اپنے کار ہائے نمایاں کے لیے معروف ہیں اور سماج کے لیے ، اُن کی بے لوث خدمات  نے شاندار  کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

نامزدگیوں/سفارشات میں مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں متعین تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں ، جس میں بیانیہ کی شکل میں ایک حوالہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ) ، واضح طور پر  دیئے گئے ہوں اور اس میں متعلقہ شعبوں میں ، اس شخص کی غیر معمولی کامیابیوں/خدمات  کی تفصیلات فراہم کی گئی ہوں ۔

اس سلسلے میں تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) اور پدم ایوارڈ پورٹل (https://padmaawards.gov.in) پر 'ایوارڈز اور میڈلز' کے عنوان کے تحت بھی دستیاب ہیں۔   ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اور ضوابط ویب سائٹ پر https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx لنک کے ساتھ دستیاب ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6589


(Release ID: 1936095) Visitor Counter : 122