نیتی آیوگ

یوتھ کو:لیب نیشنل انّوویشن ڈائیلاگ-  2022میں 9 بھارتی ریاستوں کے 12اسٹارٹ اپس، فاتح بن کرابھرے ہیں

Posted On: 27 JUN 2023 2:06PM by PIB Delhi

جیتنے والے 12 اسٹارٹ اپس کو اپنی اختراعات   کو متناسب طورپر بڑھانے کے لیے 5,000 ڈالر کے بقدرتک  کابنیادی فنڈفراہم ہوتاہے ۔

زراعت، ایڈ -ٹیک، خواتین کی روزی روٹی اورذریعہ معاش، گردشی معیشت ، اور حیاتیاتی تنوع کے شعبوں  میں کام کرنے والی 9 ہندوستانی ریاستوں کے بارہ ٹاپ اسٹارٹ اپس کا ، یوتھ کو: لیب نیشنل انوویشن ڈائیلاگ انڈیا کے 5ویں ایڈیشن میں فاتحین کے طور پر  اعلان کیا گیا۔

یوتھ کو: لیب نیشنل انّوویشن ڈائیلاگ-2022  کی اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی )اور سٹی فاؤنڈیشن کے ذریعے مشترکہ طور پر  تشکیل کی گئی  تھی، اس کا مقصد ایشیا  بحرالکاہل  خطے کے ممالک کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک مشترکہ ایجنڈا قائم کرنا ہے، تاکہ  وہ  قیادت، سماجی جدت، طرازی  اور انٹرپرینیورشپ  یعنی صنعت کاری کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کے نفاذ کے  عمل درآمد کو تیز کر سکیں۔

یوتھ کو: لیب کا آغاز 2019 میں اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)اور نیتی آیوگ کے ساتھ  ساجھیداری میں ہوا تھا۔ 23-2022 کے ایڈیشن میں ملک بھر کی 28 ریاستوں سے 378 درخواستیں موصول ہوئیں۔

محترمہ شوکو نودا، ریزیڈینٹ ری پریزینٹیٹو، یو این ڈی پی انڈیا؛ اور محترمہ سنجنا سانگھی - اداکارہ اور یو این ڈی پی چیمپئن نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر چنتن ویشنو، مشن ڈائریکٹر، اے آئی ایم نے کہا ‘‘سوشل اسٹارٹ اپس  محض کاروبار نہیں ہیں بلکہ  وہ سماجی تبدیلی کے محرک ہیں۔ وہ فوری توجہ کے متقاضی سماجی اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹتے ہیں، اقتصادی ترقی کو متحرک کرتے ہیں، دوسرے کاروباروں کو متاثر کرتے ہیں، ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اور تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کا اختراعی اور کاروباری جذبہ ہمیں زیادہ مساوی، پائیدار، اور جامع مستقبل کی طرف لے جاتا ہے۔ آئیے ہم سوشل اسٹارٹ اپس کا جشن منائیں اور ان کی حمایت کریں کیونکہ وہ ہماری دنیا کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔’’

سٹی انڈیا کے سی ای او جناب آشو کھلر نے کہا،‘‘سٹی انڈیا، نوجوانوں اور نوجوان کاروباریوں  اورنوجوان صنعت کاروں کی امنگوں کی معاونت پر بہت زور دیتا ہےیوتھ کو:لیب کے ذریعے مختلف سماجی چیلنجوں سے نمٹنے میں زبردست اختراعی اور تخلیقی صلاحیتیں  بروئے کارلائی گئی ہیں۔ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے  مختلف النوع اہم  شعبوں میں کام کرنے والے ٹاپ 12 فائنلسٹ کو میری مبارکباد۔’’

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ شوکو نودا، ریذیڈنٹ نمائندہ، یو این ڈی پی انڈیا نے کہا، ‘‘ 15سال سے 24سال تک کی عمرکے 25 کروڑ 40لاکھ نوجوان افراد کے ساتھ ،   ہندوستان کے پاس اختراعات اور سماجی کاروبار اورصنعت کاری  کی قیادت کرنے اور نوجوانوں کی آوازوں کو شمار کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ میں اس سال جیتنے والے اسٹارٹ اپس کے  خیالات کے تنوع اور کفایتی اختراعات کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ یوتھ کو :لیب کے ساتھ، یو این ڈی پی کو  ، نوجوان سماجی  صنعت کاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے  پر  بہت خوشی ہے تا کہ وہ اپنے اقدامات کی پیمائش کریں اور ان کے حل کو پہچانیں، ان کی قدر کریں اور ان کی معاونت کریں۔

ہر موضوعی شعبے میں جیتنے والوں کو 5,000 امریکی ڈالر کے بقدربنیادی  گرانٹ ملی ہے ، جبکہ دوسرے نمبر پررہنے والے اسٹارٹ اپس کو  3,000 امریکی ڈالر ملے ہیں۔ یہ  بنیادی فنڈنگ جیتنے والوں کو اپنے  خیالات ونظریات کو ٹھوس مصنوعات یا خدمات میں تبدیل  کرنے میں مدد کرے گی۔

جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، اداکارہ اور یو این ڈی پی  چیمپئن محترمہ سنجنا سانگھی نے مزید کہا، ‘‘مجھے یقین ہے کہ آج کے نوجوان سماجی صنعت کاری کے ذریعے جدت طرازی اور بامعنی تبدیلی لانے کے لیے بے پناہ طاقت رکھتے ہیں۔یو تھ کو :لیب انھیں ایک پلیٹ فارم پیش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے خیالات ونظریات کو ایسے حلوں میں تبدیل کردیں  جو زندگیوں اور برادریوں  میں یکسرتبدیلی لاسکتے ہوں۔ نوجوانوں کے پاس جذبات، خیالات اور دنیا میں تبدیلی لانے کی شدید خواہش  ہے۔’’

یوتھ کو: لیب انڈیا –23 -2022 کے تحت 6 موضوعاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے: نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اور مالی خواندگی، صنفی مساوات اور خواتین کو اقتصادی لحاظ سے  بااختیاربنانا، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنے والے فن ٹیک حل تیار کرنا، فنانس میں تکنیکی حل کے ذریعے حیاتیاتی تنوع کے لیے دوستانہ طرز زندگی کو فروغ دینا، اشیاء کو ازسرنوقابل استعمال بنانے سے متعلق اختراعات  کے ذریعے  گردشی معیشت میں تیزی لانے  اور طرز زندگی (ماحولیات کے لئے طرز زندگی )کے لئے رویہ جاتی یاددہانیوں میں تیزی لاناہے ۔

درخواستوں میں سے، 47 منتخبہ  اسٹارٹ اپس نے یوتھ کو:لیب اسپرنگ بورڈ پروگرام کے ذریعے ماہرین سے دو ماہ کے لیے یکے بعد دیگرے رہنمائی اور صلاحیت سازی کے اجلاس  کیے، جو ایس ڈی جی  کے اختراع کاروں کے لیے ایک اسٹارٹ اپس  کی معاونت کا  پلیٹ فارم ہے۔ ان اسٹارٹ اپس نے پھر مئی 2023 میں ایک معزز جیوری کے سامنے اپنے خیالات پیش کیے، جہاں سے 12 فاتح اسٹارٹ اپس  کا انتخاب کیا گیا۔

سال 2017  کے بعدسے، یوتھ کو:لیب نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے  کے 28 ممالک اور خطوں میں نوجوان خواہشمند، اور متاثر کن سماجی صنعت کاروں کی معاونت کی ہے۔ قومی مکالمے، علاقائی سربراہی اجلاس، سماجی اختراعی چیلنجز، اور ورکشاپس میں  240,000 سے زیادہ شرکاء  حصہ لے چکے ہیں ۔ قومی نوجوانوں کی سماجی اختراعات اور  صنعت کاری سے متعلق صلاحیتوں اور مہارتوں کی ترقی کی سرگرمیوں نے 14,000 سے زیادہ نوجوان افراد کی خدمت کی ہے اور نوجوانوں کی قیادت  والی  1,530 سماجی اختراعی ٹیموں  کایاتوآغازکیاہے  یا ان کو بہتر بنایا ہے۔

ایڈیٹر کے لئے نوٹس

نیشنل انوویشن ڈائیلاگ 2022 کے فاتحین:

موضوع 1: نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اور مالی خواندگی

 

1-سرل ایکس – معذوری سے متاثرہ  افراد کے لیے رسائی اور مواقع  میں اضافہ کرنا

  • بانی کا نام: آکاشدیپ بنسل
  • عمر: 30 سال
  • مقام: پونے

2-ایڈوبلڈ- نوجوانوں کے لیے ایکسپیرن شپ

  • بانی کا نام: سکشم گپتا
  • عمر: 27سال
  • مقام: جے پور

موضوع 2 - صنفی مساوات اور خواتین کو اقتصادی لحاظ سے  بااختیار بنانا

1-پروجیکٹ بالا - معاشی طور پر پسماندہ حیض والی خواتین میں ایام ماہواری سے متعلق سے ضروری ضابطے  

  • بانی کا نام: سومیا ڈبریوال
  • عمر: 27سال
  • مقام: ممبئی

زراعت - خواتین کسانوں کے لیے مشینی حل

  • بانی: اکشے دیپک کاولے۔
  • عمر: 30سال
  • مقام: مہاراشٹر

موضوع 3 - حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر مرکوز فن ٹیک طریقہ کارتیار کرنا

1-گیپو عالی – آبائی کاشت کاری سے متعلق طور طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے خطے کی کھوئی ہوئی دیسی فصلوں کی قسم کو دوبارہ پروان چڑھانا۔

  • بانی کا نام: ڈیمم پرٹن
  • عمر: 30سال
  • مقام: اروناچل پردیش

نٹی ولیج - مونگ پھلی میں  نامیاتی  ویلیو چین اختیارکرنے کے لیے فارم کا انتظام کرنا

  • بانی کا نام: امن کمار
  • عمر: 28سال
  • مقام: اتر پردیش

موضوع 4 - فنانس میں تکنیکی  پرمبنی طریقہ کارکے ذریعے حیاتیاتی تنوع کے سازگار طرز زندگی کو فروغ دینا

1) پرومیٹ - پودوں پر مبنی گوشت

  • بانی کا نام: دیببرتا داس
  • عمر: 25سال
  • مقام: آسام

2) مائی پلان 8 -  کاربن  میں کمی لانے کے لئے  پائیدار متبادل کے بارے میں  خرچ کی ترغیب دینا

  • بانی کا نام: رجت سوہن وشوکرما
  • عمر: 27سال
  • مقام: ممبئی

موضوع 5 - اپ سائیکلنگ اختراعات کے ذریعے  گردشی معیشت میں تیزی لانا

1-ڈمپ ان بن -  سڑک کے کنارے فٹ پاتھ بنانے میں پلاسٹک کے فضلے کا استعمال

  • بانی کا نام: رشبھ پٹیل
  • عمر: 29سال
  • مقام: گروگرام

2-اکانشس - فنکشنل اور جمالیاتی  ازسرنوقابل استعمال بنائی گئی  پلاسٹک کی مصنوعات

  • بانی کا نام: سونل_شکلا
  • عمر: 29سال
  • مقام: نئی دہلی

موضوع 6 –لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی)کے لئے رویہ جاتی یاددہانیاں

1-  ڈیگی سواستھیہ  - دیہی ہندوستان کے لیے ٹیلی میڈیسن

  • بانی کا نام: سندیپ کمار
  • عمر: 27سال
  • مقام: اتر پردیش

اسپوتنک برین - تناؤ کے علاج  اورروک تھام  کے لیے غیر حملہ آور دماغی ماڈیولیشن

  • بانی کا نام: شنکر سری
  • عمر: 23سال
  • مقام: بینگلورو

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم ) کے بارے میں:

اے آئی ایم  بشمول سیلف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹیلنٹ یوٹیلائزیشن یعنی خودکے روزگاراور مہارتوں کو بروئے کارلانا  (ایس ای ٹی یو)،  اختراعی اورصنعت کاری  کے طرزعمل  کوفروغ دینے کی غرض سے حکومت ہند کی ایک کوشش ہے ۔ اس کا مقصد عالمی معیار کے جدت طرازی کے مراکز، عظیم چیلنجز، اسٹارٹ اپ کاروبار، اور دیگر خودکے  روزگار سے متعلق سرگرمیوں  ، خاص طور پر ٹیکنالوجی سے چلنے والے شعبوں کو  فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر  خدمت فراہم  کرنا ہے۔

یواین ڈی پی  انڈیا کے بارے میں:

یواین ڈی پی  نے ہندوستان میں 1951 سے انسانی ترقی کے تقریباً تمام شعبوں یعنی ، نظام اور ادارہ جاتی استحکام  سے لے کر جامع  اوربرمبنی شمولیت ترقی اور پائیدار  ذریعہ معاش کے ساتھ ساتھ پائیدار توانائی، ماحولیات اور لچک تک میں کام کیا ہے۔ یو این ڈی پی کے پروگرام ہندوستان کی قومی ترجیحات کے ساتھ محرک تبدیلی کے عالمی وژن کو مکمل طور پر مربوط کرتے ہیں۔ تقریباً ہر ریاست میں بنیادی سطح  پر 30 سے ​​زیادہ پروجیکٹوں کے ساتھ، آج، یواین ڈی پی  انڈیا روایتی ماڈلز کو مختلف طریقے سے ترقی کرنے کے لیے تبدیل کرکے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔

سٹی فاؤنڈیشن کے بارے میں

سٹی فاؤنڈیشن دنیا بھر میں کم آمدنی والی برادریوں کے افرادکی زندگیوں کو بہتر بنانے  اوراقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ ہم ان کوششوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو مالیاتی شمولیت کو بڑھاتی ہیں، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں اور اقتصادی طور پر متحرک برادریوں کی  ترقی  کے  طورطریقوں کا از سر نو تصور کرتی ہیں۔ سٹی  فاؤنڈیشن کا ‘‘ فلاح کاری اورانسان دوستی سے زیادہ’’ موقف، ہمارے مشن کو پورا کرنے اور صاحب بصیرت  قیادت اور اختراع کو آگے بڑھانے کے لیے سٹی اور اس کے لوگوں کی زبردست مہارت کوبروئے کارلانا ہے۔  مزید جاننے کے لئے www.citigroup.com/citi/foundation پر کلک کریں۔

یوتھ کو: لیب:کے بارے میں

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) اور سٹی  فاؤنڈیشن کے ذریعہ سال  2017 میں مشترکہ طور پر تشکیل دیئے گئے ، یوتھ کو:لیب  کا مقصد ایشیا بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک مشترکہ ایجنڈا قائم کرنا ہے تاکہ وہ نوجوان ،  قیادت، سماجی جدت طرازی اور صنعت کاری  کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی  جیز)کے نفاذ کے عمل میں تیزی لاسکیں۔

 یوتھ کو:لیب  کے بارے میں  مزید جانکاری کے لئے براہ کرم رابطہ قائم کریں ۔

امرہ اشرف

کمیونیکیشنز اور پارٹنرشپس کے سربراہ

amrah.ashraf@undp.org

انکیتا بھلّا

کمیونیکیشن آفیسر

Ankita.Bhalla@undp.org

***********

(ش ح  ع م۔ ع آ)

U -6570



(Release ID: 1935832) Visitor Counter : 84