کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں کی جانب  سے غیر قانونی کان کنی کو روکنے کی کوششوں کا نتیجہ

Posted On: 20 MAR 2023 5:25PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ (ایم ایم ڈی آر ایکٹ) 1957 کی دفعہ 23 سی، ریاستی حکومتوں کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے قواعد وضع کرنے کا اختیار دیتا ہے اور ریاستی حکومتیں، سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے، معدنیات کی نقل و حمل اور ذخیرہ اور اس سے منسلک مقاصد کے لیے غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے ایسے قوانین بنا سکتی ہیں، ۔ اس لیے غیر قانونی کان کنی کا کنٹرول ریاستی حکومتوں کے قانون سازی اور انتظامی دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

مزیدبرآں ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957 کی دفعہ 30بی ریاستی حکومتوں کے ذریعے خصوصی عدالتوں کی تشکیل کی اجازت دیتا ہے تاکہ  قانون کی ذیلی دفعہ (1) یا ذیلی دفعہ (1 اے) کی دفعات کی خلاف ورزی کے لیے جرائم کی تیزی سے سماعت کی جاسکے۔ قانون کی دفعہ 30سی اس بات کی اجازت دیتاہے کہ اس طرح کی خصوصی عدالتوں کو سیشن کورٹ تصور کیا جائے گا۔

غیر قانونی کان کنی پر سہ ماہی ریٹرن کے مطابق (بڑی اور معمولی معدنیات دونوں کے لیے) مختلف ریاستی حکومتوں کی طرف سے انڈین بیورو آف مائنز، جو کہ کان کنی کی وزارت کے ذیلی دفتر ہیں، کو دیے گئے غیر قانونی کان کنی کے مقدمات کی ریاست کے اعتبار سے تعداد سال 2022-23 ضمیمہ I میں دی  گئی ہے۔

ضمیمہ۔ I

 

نمبرشمار

ریاست کانام

غیرقانونی کانکنی کے معاملات

2022-23 *

درج کی گئی ایف آئی آر کی تعداد*

عدالت میں دائر کئے گئے معاملوں کی تعداد*

ضبط شدہ گاڑی (تعداد)

ریاستی حکومت  کے ذریعہ جرمانہ وصول کیا گیا

(لاکھ روپے)*

1.

آندھرا پردیش

4296

0

0

232

7312.55

2.

گوا

1

0

0

0

0

3.

گجرات

4886

28

13

3551

7656.69

4.

ہماچل پردیش

1934

0

189

3

50.08

5.

جموں و کشمیر

2667

235

8

2828

620.01

6.

جھارکھنڈ

1626

569

253

1187

312.15

7.

کرناٹک

2960

384

150

340

1546.18

8.

کیرالہ

3671

0

0

0

6840.16

9.

مدھیہ پردیش

3901

4

1584

0

27343.25

10.

مہاراشٹر

3607

190

0

483

4323.98

11.

اوڈیشہ

7

0

0

1

7.75

12.

راجستھان

7645

856

39

5511

8147.56

13.

سکم

28

1245

21

1017

22.40

14.

تمل ناڈو

4495

0

0

0

743.12

15.

تلنگانہ

17938

175

674

0

7221.83

16.

اتر پردیش

757

0

0

0

256.26

1 اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2022 تک کاڈیٹا

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.6574


(Release ID: 1935821)
Read this release in: English , Marathi , Tamil