بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

مرکزی وزیر نارائن رانےنےخواتین صنعت کاروں کے لئےایم ایس ایم ا ی آئیڈیا ہیکاتھون 3.0 کلسٹر پروجیکٹ ، ٹکنالوجی سینٹرس کی جیو ٹیکنگ کے لئے موبائل ایپ اور چمپئنس 2.0 پورٹل کا آغاز کیا


مرکزی وزیر نےملک کی مجموعی گھریلوپیداوار (جی ڈی پی) بہت چھوٹی، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں ایم ایس ایم ایز کی اہمیت اوربرآمدات پر زور دیا اوراس ا مید کااظہارکیا کہ 2030 تک ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں ایم ایس ایم ایز کا 50فیصد تعاون ہوگا

Posted On: 27 JUN 2023 9:16PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے بین الاقوامی دن کے موقع پر بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کی وزارت ایم ایس ایم ای نے آج یہاں ادیمی بھارت ۔ ایم ایس ایم ای دن منایا ۔  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورما نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس تقریب میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کے مختلف اقدامات شروع کرنے کی نمائش کی گئی، جو ایم ایس ایم ایز کی ترقی اور فروغ کے لیے وقف ہیں جن میں ’چمپئنس 2 پورٹل' اور ’کلسٹر پروجیکٹس اور ٹیکنالوجی مراکز کی جیو ٹیگنگ کے لیے موبائل ایپ‘ اور خواتین صنعت کاروں کے لئےایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکھاتھون 3.0 شامل ہیں ۔ ان کا مہمان خصوصی اور اعزازی مہمان عزت طرف سے آغاز کیا گیا۔مزید برآں ایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکاتھون 2.0کے نتائج کااعلان کیا گیا ۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جباب نارائن رانے نے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار ( جی ڈی پی) اور برآمدات میں ایم ایس ایم ایز کی اہمیت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ ایم ایس ایم ایز کا 2030 تک ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 50 فیصد کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے تمام شراکت داروں کو اس تقریب کی کامیابی پر مبارکباد دی اور ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بنانے سلسلے میں قدم اٹھائیں۔

ملک کی معاشی ترقی میں ہندوستانی ایم ایس ایم ایز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے، شری بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے روشنی ڈالی، کہ 2014 سے، ہندوستان کی جی ڈی پی درجہ بندی میں 10ویں سے 5ویں پوزیشن پر نمایاں اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔

اس موقع پر دونوں مرکزی وزراء نے گولڈ اور سلور زیڈ سے تصدیق شدہ ایم ایس ایم ای میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرکے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے دوران، پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن  کے نئے پروگرام  (پی ایم ای جی پی) یونٹس کے 10,075 مستفیدین کو 400 کروڑ کی مارجن منی سبسڈی بھی ڈیجیٹل طور پر جاری کی گئی۔

اس تقریب میں درج ذیل تنظیموں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل تھے۔

  • ایم ایس ایم ای اورایس آئی ڈی بی آئی کی وزارت،ایس آئی ڈی بی آئی کے ذریعے  پی ایم وشوکرما کوشل سمان (پی ایم وکاس) کے لئے ایک پورٹل بنائے گی۔
  • ایم ایس ایم ای اور جی ای ایم کی وزارت، پبلک پروکیورمنٹ ایکو سسٹم میں ایم ایس ایم ای کے آخری میل کے اندراج کے لیے جی ای ایم کے ساتھ ادیم رجسٹریشن ڈیٹا کا اشتراک کرنے کے مقصد سے۔
  • ایم ایس ایم ای کی وزارت اور حکومت تریپورہ کی صنعت کا محکمہ، اے پی آئی کے ذریعے ادیم رجسٹریشن ڈیٹا کا اشتراک کرنے، پالیسی سازی میں آسان بنانے اور اسکیم کے فوائد کی ہدفی تقسیم کے لیے۔
  • ایم ایس ایم ای سیکٹر کے مستفیدین کو گارنٹی کوریج دینے کے لئے ایم ایس ایم ای  کی وزارت اور کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ برائے مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز۔
  • نیشنل سمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) اور نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) اور نیشنل شیڈیولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی)، نیشنل ایس سی- ایس ٹی ہب کے تحت ایس سی/ ایس ٹی کاروباریوں کی مدد کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اور مختلف اسکیمیں این ایس ایف ڈی سی اور این ایس ٹی ایف ڈی سی کے ذریعے لاگو کیا گیا ہے۔
  • این ایس آئی سی ،ایل جی الیکٹرانک انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، سیکٹر اسکل کونسل ا ٓف ا نڈیا  ،این ٹی ایس ای چنئی اور حیدرآبادیں ایل جی الیکٹرانکس کے ذریعہ مہارت کاایک سینٹرقائم کرے گی۔

پروگرام میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کی اسکیموں اور اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس نے ایمایس ایم ایز کے لیے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے وزارت کی کوششوں کی نمائش اور جشن منایا اور ایم ایس ایم ایز کو پائیدار طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی۔

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.6569



(Release ID: 1935803) Visitor Counter : 118


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi