بجلی کی وزارت

 بجلی کی وزارت نے بایوماس کو-فائرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہے تاکہ پاور پلانٹس کے ذریعے بایوماس پیلٹس کی معیاری قیمت پر خریداری کو ممکن بنایا جا سکے


حکومت کا فیصلہ، توانائی کی سکیورٹی کو بڑھانے،  معدنی ایندھن کے استعمال کو کم کرنے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی جانب  ایک قدم ہے : بجلی  و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ

اس فیصلے سے کسانوں، کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ  حرارتی بجلی  یونٹوں  کی ہمت افزائی ہو گی تاکہ وہ  ایک پائیدار بایوماس سپلائی چین قائم کرنے کی کوشش کریں

Posted On: 27 JUN 2023 4:08PM by PIB Delhi

 بجلی کی وزارت (ایم او پی) نے  حرارتی بجلی گھروں (ٹی پی پیز) میں کو فائرنگ کے لیے استعمال ہونے والے بایو ماس پیلٹس کی قیمتوں کو  معیاری  بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بایو ماس پیلٹس کے لیے مارکیٹ کے بدلتے حالات اور  حرارتی بجلی گھروں  ، پیلٹ مینوفیکچررز، کسانوں، بینکرز وغیرہ سمیت فریقین سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

معیاری بنائی گئی قیمت کاروباری عمل آوری ، بجلی کے  محصولات پر اثرات اور  بجلی کے یونٹوں کے ذریعے پیلٹس کی موثر اور تیز تر خریداری کو مدنظر رکھے گی۔  پیلٹس کی قیمت کو معیاری بنانے سے ٹی پی پیز کے ساتھ ساتھ پیلٹ فروشوں کو  پیلٹس  کی کو - فائرنگ کے لیے ایک پائیدار سپلائی  نظام قائم کرنے کے قابل بنایا جا سکے گا ۔   پیلٹس کی معیاری قیمت، جیسا کہ سی ای اے  کے تحت کمیٹی نے حتمی شکل دی ہے، یکم جنوری 2024  ء سے  نافذ ہوگی۔

کمیٹی کی سفارشات کے نفاذ تک، پاور  کی اکائیاں اپنے ٹی پی پیز  کے لیے بایو ماس پیلٹس کی فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مختصر مدت کے ٹینڈرز    طلب کر سکتی ہیں ۔

مرکزی وزیر  جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ کوئلہ پر مبنی  بجلی کے پلانٹس میں بایوماس  کی کو فائرنگ توانائی کی  سکیورٹی ،  معدنی ایندھن کے استعمال  کو کم کرنے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے لیے حکومت کی کلیدی پالیسی  کا ایک حصہ ہے۔ نظر ثانی شدہ پالیسی  ، ان اہداف کو تیزی سے حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔

اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے، بجلی کے سکریٹری جناب آلوک کمار نے کہا کہ یہ فیصلہ کسانوں، کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ  حرارتی بجلی گھروں کو ایک پائیدار بایوماس ایکو سسٹم قائم کرنے،  کو -  فائرنگ کے اہداف کو حاصل کرنے، پرالی  جلانے کو کم کرنے اور  بھارتی شہریوں کے لیے  ایک صاف ستھرے اور  زیادہ سبز مستقبل کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا۔

پالیسی کی ایک اور ترمیم میں، یہ ہدایت  دی گئی ہے کہ چونکہ ٹاریفائیڈ بایو ماس پیلٹس کی دستیابی فی الحال ملک میں محدود ہے، اس لیے ٹاریفائیڈ پیلٹس صرف ان  یونٹوں کے ذریعے ہی خریدے جائیں گے  ، جن کے لیے تکنیکی طور پر یہ ناگزیر ہے اور  جو اکائیاں  نان ٹاریفائیڈ پیلٹس استعمال کر سکتی ہیں ،   وہ صرف اسی کا استعمال کریں ۔

بایو ماس پالیسی کے  خطوط پر ، جو حرارتی بجلی گھروں میں کوئلے کے ساتھ بایو ماس کی کوفائرنگ کو لازمی قرار دیتی ہے، اب تک ملک کے 47  حرارتی بجلی گھروں میں تقریباً  1.80 لاکھ ایم ٹی   بایوماس ایندھن کو  جلایا گیا ہے  ، جس کی مجموعی صلاحیت 64,350 میگاواٹ ہے۔ اس میں سے، مالی سال 24-2023 ء   کے پہلے دو مہینوں کے دوران 50000 ایم ٹی   سے زیادہ  جلایا گیا ہے، جس نے  پچھلے سال جلائی گئی سب سے زیادہ  سالانہ مقدار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مزید یہ کہ تقریباً 1140 لاکھ ایم ٹی   بایوماس پیلٹس  نیلامی کے مختلف مراحل میں ہیں۔  حرارتی بجلی گھروں کے ذریعے تقریباً 69 لاکھ ایم ٹی بایو ماس پیلٹس کی خریداری کا آرڈر دیا   جا چکا ہے۔    بجلی کی وزارت   کی  بہتر پالیسیوں اور سامرتھ  مشن کے ذریعے   پورے ملک میں ٹی پی پیز میں بایو ماس کو – فائرنگ میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 6552



(Release ID: 1935741) Visitor Counter : 142