نیتی آیوگ
اسٹارٹ اپ انگیجمنٹ گروپ گروگرام میں آخری سربراہ کانفرنس کے ساتھ ایک کامیاب قیام کے سال کا جشن منائے گا
Posted On:
27 JUN 2023 4:36PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت اسٹارٹ اپ-20 انگیجمنٹ گروپ 3 اور 4 جولائی کو ’اسٹارٹ اپ 20 سربراہ کانفرنس‘ منعقد کرے گا۔
کانفرنس کو مناسب طور پر ’شکھر‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ سنسکرت کا لفظ ہے جس کا معنی ہے ’’پہاڑ کی چوٹی‘‘، یہ لفظ کسی کی حصولیابیوں کے عروج کی علامت ہے اور عالمی اسٹارٹ اپ نظام کے مستقبل کو شکل و صورت عطا کرتا ہے۔
آخری پالیسی منصوبہ تیار کرنے اور اس کی آفیشیل ریلیز میں اس گروپ کا رول کافی اہم ہے۔ یہ وسیع مسودہ دستاویز اسٹار اٹ 20 انگیجمنٹ گروپ کے مشترکہ علم اور انتھک کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس گروپ میں جی 20 رکن ممالک کے ساتھ ساتھ دیگر مدعو ممالک کے نامور نمائندے بھی شامل ہیں۔ اس مسودہ پالیسی کے ذریعے ایک قابل تبدیلی اور شمولیتی اسٹارٹ اپ نظام کی بنیاد رکھی جائے گی، جس کے توسط سے معاشی ترقی، اختراع اور بین الاقوامی تعاون حاصل کرنا ہے۔
دو روزہ سربراہ کانفرنس کے دوران مختلف اور توجہ مبذول کرنے والے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس میں اہم موضوعات پر سیمینار، معلوماتی پیشکش اور نیٹ ورکنگ کے مواقع شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی، ان نمائندوں کو صنعت کے ماہرین، پالیسی سازوں اور مفکرین کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا، جو اسٹریٹجک اتحاد کی تشکیل کا باعث بنے گا، عالمی اسٹارٹ اپ کے سفر کو رفتار فراہم کرے گا، اسے شکل و صورت عطا کرےگا۔
عالمی اسٹارٹ اپ نظام کے ارتقا پر بات چیت کے ساتھ ساتھ سربراہ کانفرنس ایک شاندار اسٹارٹ اپ کانفرنس کی بھی میزبانی کرے گا۔ جہاں، اسٹارٹ اپ کمپنیاں نہ صرف اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کریں گی، بلکہ سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت، شعبے میں صلاح و مشورہ کے اجلاس اور دوسروں کے ساتھ تبادلہ خیال، نیٹ ورکنگ کے مواقع بھی فراہم کریں گی۔ دیگر اسٹارٹ اپ 20 میٹ اپ کی طرح اس بار بھی یہ کانفرنس فن و ثقافت کے صحت مند تال میل کا گواہ بنے گی۔
سربراہ کانفرنس معاشی خوشحالی اور سماجی اثرات کو آگے بڑھانے میں اسٹارٹ اپ کی بے پناہ صلاحیتوں کی علامت ہے۔ اختراع اور صنعت کاری کو فروغ دینے والے ماحول کو فروغ دے کر، سربراہ کانفرنس کا مقصد اسٹارٹ اپ کی پوری صلاحیت کو اجاگر کرنا، معاشی ترقی، روزگار پیدا کرنا اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اسٹارٹ اپ 20 کے صدر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے میٹنگ کے بارے میں اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا اور کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ اسٹارٹ اپ 20 کے سفر کا آخری مرحلہ ہے، مگر یہ ایک نئی شروعات ہے۔ ہم اپنے سبھی نمائندوں کو گروگرام میں اس میٹنگ میں شریک ہونے کے لیے مدعو کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی مہینوں سے ہم نے جو کام، بات چیت اور پختہ عہد کیا ہے اس کے ثمرات کا تجربہ کرنے کے لیے ہم آپ سے جشن میں شامل ہونے کی گزارش کرتے ہیں۔‘‘
اسٹارٹ اپ سربراہ کانفرنس اسٹارٹ اپ کے لیے ایک بہتر ماحول کو فروغ دینے اور اختراع اور صنعت کاری میں ایک عالمی قائد کے طور پر اپنی حالت کو مضبوط کرنے کے ہندوستان کے عزم کی علامت ہے۔ یہ معاشی ترقی، روزگار پیدا کرنے اور سماجی پیش رفت کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کی سمت میں ایک اہم میل کے پتھر کے طور پر کام کرتا ہے۔
اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت کام کرتا ہے، جس کا مقصد عالمی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے مستقبل کو سمت عطا کرنا ہے۔ جی 20 ممالک اور مدعو ممالک کے نمائندوں کو شامل کرتے ہوئے، اسٹارٹ اپ 20 معاشی خوشحالی اور سماجی اثرات کے لیے اسٹارٹ اپ کی پوری صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے اختراع، تعاون اور شمولیتی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6556
(Release ID: 1935735)
Visitor Counter : 479