وزارت دفاع
بازآبادکاری کے ڈائرکٹوریٹ جنرل نے سابق فوجیوں کے لیے روزگار بہم رسانی کے مقصد سے نجی شعبے کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے
Posted On:
27 JUN 2023 4:46PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمے کے تحت بازآبادکاری کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی آر) نے سابق فوجیوں کو شامل کرنے اور شہری افرادی قوت میں انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے جوڑنے کی سہولت کے لیے آئی بی ایم کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمتی عرضداشت کے توسط سے، ڈی جی آر نوکری کے مناسب مواقع کے لیے سابق فوجیوں کے ٹیلنٹ پول کو بروئے کار لانے کے لیے آئی بی ایم کے ساتھ اشتراک قائم کرے گا جو کمپنی اور اس سے متعلق ہو سکتے ہیں۔
اس تعاون کے حصے طور پر، آئی بی ایم کا مقصد پیشہ وارانہ نمو اور افرادی ترقی کے لیے زبردست مواقع فراہم کرکے فوجی خدمت اور شہری روزگار کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ ڈی جی آر اور آئی بی ایم ہنرمند سابق فوجیوں کی شناخت کرنے اور کمپنی میں مختلف خالی اسامیوں کو مناسب اہلیت کے لیے مسلسل بنیاد پر تعاون فراہم کریں گے۔ امیدواران کے تجزیے اور شارٹ لسٹنگ کے بعد، آئی بی ایم ان اسامیوں کے لیے سابق فوجیوں کی بھرتی، تربیت اور اضافی مہارت میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اپنے وسائل اور مہارت کو بروئے کار لائے گا۔
میجر جنرل شرد کپور، ڈائرکٹر جنرل (بازآبادکاری) نے کہا، ’’آئی بی ایم انڈیا کے ساتھ ہماری شراکت داری صنعت اور کارپوریٹ اداروں میں ہمارے سابق فوجیوں کے لیے مواقع لائے گی اور ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے اور ایک باوقار دوسرا کرئیر دینے کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ہمارے سابق فوجیوں کی مدد کرے گی۔‘‘
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ایک برس کے دوران، اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک 24234 سابق فوجیوں کو مختلف شعبوں میں مفید روزگار حاصل ہوا۔ مسلح افواج نوجوان حیثیت برقرار رکھنے کے لیے، ہر سال تقریباً 60000 سروس اہلکاروں کو نسبتاً کم میں سبکدوش کر دیا جاتا ہے اور ڈی جی آر سابق فوجیوں کو کارپوریٹ اور صنعت کی ابھرتی ہوئی ضرورتوں پر زور دینے کے ساتھ اضافی صلاحیتیں حاصل کرنے اور دوسرے کرئیر کے ذریعہ ان کی بازآبادکاری کی سہولت فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6546
(Release ID: 1935734)
Visitor Counter : 142