کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت ’’ بھارت  کے لیے اہم معدنیات کی فہرست ‘‘   جاری کرے گی


اہم معدنیات کی فہرست  اسٹریٹجک سیکٹروں کے فروغ کے لیے اہم

Posted On: 27 JUN 2023 3:07PM by PIB Delhi

 حکومت ہند، کانوں کی وزارت کے ذریعے، درآمدات پر انحصار کو کم کرنے ، سپلائی چین کی لچک کو بڑھانے اور ملک کے صفر  اخراج کے مقاصد کی حمایت  کے حصول کو یقینی بنانے کی خاطر پہلی بار  " بھارت کے لیے اہم معدنیات کی فہرست"  جاری کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اہم معدنیات کی فہرست کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کانوں ،  کوئلہ اور ریلوے  کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اور دیگر معززین کی موجودگی میں جاری  کریں گے ۔  یہ تقریب 28 جون ، 2023 ء کو نئی دلّی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد کی جائے گی ۔

تقریب میں غیر ملکی معززین، صنعت کے نمائندے، شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور اعلیٰ سرکاری  عہدیداروں سمیت ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ اہم معدنیات کی فہرست کی اہم جھلکیاں ایک مختصر دستاویزی ویڈیو کے ذریعے  اجاگر کی جائیں گی اور تقریب کے دوران کچھ اہم معدنیات کی نمائش  بھی کی جائے گی۔

اہم معدنیات کی فہرست کا اجراء معدنی وسائل کے دائرہ کار میں  بھارت کی خود انحصاری اور سلامتی کے حصول میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ محتاط طریقے سے مرتب کی گئی فہرست معدنیات کی شناخت اور ترجیح دینے کے لیے بنائی گئی ہے جو مختلف صنعتی شعبوں جیسے ہائی ٹیک الیکٹرانکس، ٹیلی  مواصلات ، ٹرانسپورٹ اور دفاع کے لیے ضروری ہیں۔ یہ فہرست کانکنی کے شعبے میں پالیسی سازی، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے فیصلوں کے لیے ایک رہنما فریم ورک کے طور پر کام کرے گی۔ یہ اقدام ایک مضبوط اور لچکدار معدنیات کے شعبے کی تشکیل کے لیے حکومت کے  عہد کے ذریعے  بھارت کے لیے  ’ صفر اخراج ‘ کے حصول  کے وسیع تر ویژن کے خطوط پر ہے ۔ یہ   بات قابل ذکر ہے کہ بھارت حال ہی میں معدنی تحفظ کی شراکت داری  ( ایم ایس پی )  میں اہم معدنی سپلائی چینز کو تقویت دینے کے لیے سب سے نیا  شراکت دار بنا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 27-06-2023 )

U. No. 6550


(Release ID: 1935719) Visitor Counter : 188