امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
حکومت درآمد شدہ اسٹاک کےہندوستانی منڈی میں آجانے تک قومی بفر سے تور کی دال جاری کرے گی ،تورکی دال کو مجاز ملرز کے درمیان آن لائن نیلامی کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا
سستی قیمتوں پر صارفین کو تورکی دال کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اقدامات
Posted On:
27 JUN 2023 12:02PM by PIB Delhi
حکومت نے درآمد شدہ اسٹاک کے ہندوستان کےبازار میں نہ پہنچے تک ایک منظم اور نشان بندطریقے سےقومی بفر سے تورکی دال جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صارفین کے امور کامحکمہ ، امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن (نیفیڈ) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن (این سی سی ایف) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہل ملرز کے درمیان آن لائن نیلامی کے ذریعے تورکی دال کو تقسیم کیاجائے تاکہ صارفین کے لئے تور کی دالوں کادستیاب اسٹاک ملوں میں بڑھایاجاسکے۔
نیلام کی جانے والی دال کی مقدار اوربار بارکی جانے والی نیلامی کی پیمانہ بندی کی جائے گی اوریہ عمل صارفین کو سستی قیمتوں پر تورکی دال دستیاب کرانے کے لئے تقسیم کا اندازہ لگائے گئے اثرات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت نے 2 جون ، 2023 کو ذخیرہ اندوزی اور بے بنیاد قیاس آرائیوں کو روکنے اور صارفین کے لئے سستے داموں پر دالوں فراہم کے معاملے کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کواستعمال کرکے تور اور اُڑد کی دال پر اسٹاک کی حدیں نافذ کی تھیں ۔ اس حکم کے تحت، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 31 اکتوبر 2023 تک تور اور اُڑد کی دال کے لیے اسٹاک کی حد مقرر کی گئی ہے۔
ہر دالوں پر انفرادی طور پر قابل اطلاق اسٹاک کی حد تھوک فروشوں کے لیے 200 میٹرک ٹن ہے۔ خوردہ فروشوں کے لیے 5 میٹرک ٹن ؛ ہر ریٹیل آؤٹ لیٹ پر 5 میٹرک ٹن اور بڑے چین خوردہ فروشوں کے لیے ڈپو پر 200 میٹرک ٹن؛ ملرز کے لیے پیداوار کے آخری 3 ماہ یا سالانہ نصب شدہ صلاحیت کا 25 فیصد ، جو بھی زیادہ ہو ۔ آرڈر میں ان اداروں کے لیے یہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ محکمہ کے پورٹل (https://fcainfoweb.nic.in/psp) پر اسٹاک پوزیشن کا اعلان کریں۔
پورٹل پر اسٹاک کی حد کے حکم کے نفاذ اور اسٹاک کے انکشاف کی حیثیت کی مسلسل نگرانی محکمہ امور صارفین اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں، سینٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) اور اسٹیٹ ویئر ہاؤسنگ کارپوریشنز (ایس ڈبلیو سیز) کے گوداموں میں موجود مختلف اداروں کے اسٹاک کے ڈیٹا، بینکوں کے ساتھ مارکیٹ کے شراکت داروں کے ذریعہ گروی رکھے گئے اسٹاک وغیرہ کو اسٹاک ڈسکلوزر پورٹل پر اعلان کردہ مقداروں کے برخلاف کراس چیک کیا گیا ہے۔
ریاستی حکومتیں اپنی اپنی ریاستوں میں قیمتوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور اسٹاک ہولڈنگ اداروں کی اسٹاک پوزیشن کی تصدیق کر رہی ہیں تاکہ ان لوگوں پر سخت کارروائی کی جا سکے جنہوں نے سٹاک کی حد کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔
*******
ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر
U. No.6541
(Release ID: 1935575)
Visitor Counter : 104