سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جوہا چاول - ذیابیطس کے نظم وضبط میں غذائیت سےبھر پور متبادل

Posted On: 23 JUN 2023 2:21PM by PIB Delhi

جوہا چاول، ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میں کاشت کیے جانے والے خوشبودار چاول خون میں گلوکوز کو کم کرنے اور ذیابیطس کے آغاز کو روکنے کے لیے کارآمد ہیں اور اسی لیے  اس کوذیابیطس کی روک تھام کے سلسلے میں غذائیت سے بھر پور متبادل کے طور پر جانا جاتاہے ۔

جوہا ایک مختصر دانوں والا موسم سرما کا دھان ہے جو اپنی اہم خوشبو اور قابل ذکر ذائقہ کے لیے جانا جاتا ہے۔ روایتی دعوے یہ ہیں کہ جوہا چاول کے صارفین میں ذیابیطس اور قلبی امراض کے واقعات کم ہوتے ہیں لیکن ان کی سائنسی توثیق کی ضرورت ہے۔

اس سمت میں پیش رفت کرتے ہوئے ، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان سائنس اینڈ ٹکنالوجی (آئی اے ایس ایس ٹی) کے سائنسدانوں نے، جو کہ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، خوشبودار جوہا چاول کی غذائی خصوصیات کی کھوج کی۔ راج لکشمی دیوی نے پرمیتا چودھری کے ساتھ مل کر مصنوعی ماحول میں کئے جانے  والے لیباریٹری کے تجزیے کے ذریعے اپنی تحقیق میں خوشبودار جوہا چاول کی غذائی خصوصیات کو دریافت کیا۔  انہوں نے دو ہائیڈروجن کے ایٹموں سے خالی چربیلے ترشوں کا پتہ لگایا، جیسے، لینولک ایسڈ (اومیگا-6) اور لینولینک (اومیگا-3) ایسڈ۔ یہ ضروری فیٹی ایسڈز (جو انسان پیدا نہیں کر سکتے) مختلف جسمانی حالات کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کئی میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس، قلبی امراض اور کینسر کو روکتا ہے۔ جوہا خون میں گلوکوز کو کم کرنے اور ذیابیطس کے آغاز کو روکنے میں بھی کارآمد ثابت ہوا ہے۔

محققین نے یہ بھی پایا کہ خوشبو والے جوہا چاول میں اومیگا 6 اور اومیگا 3 کا زیادہ متوازن تناسب غیر خوشبو والی اقسام کے مقابلے میں ہے۔ اومیگا 6 اور اومیگا 3 ضروری فیٹی ایسڈز(ای ایف اے)  کا تناسب جو انسانوں کو مناسب خوراک کو برقرار رکھنے کے لیے درکار ہوتا ہے تقریباً ایک ہے۔ انہوں نے اس جوہا چاول کو رائس بران آئل بنانے کے لیے استعمال کیا ہے، یہ ایک پیٹنٹ شدہ پروڈکٹ ہے جس کے بارے میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ذیابیطس کے علاج میں موثر ہے۔

اس کے علاوہ جوہا چاول کئی اینٹی آکسیڈنٹس، فلیوونائڈز اور فینولک سے بھی بھرپور ہے۔ رپورٹ کردہ بائیو ایکٹیو مرکبات میں سے کچھ ہیں اوریزانول، فیرولک ایسڈ، ٹوکوٹرینول، کیفیک ایسڈ، کیٹیچوک ایسڈ، گیلک ایسڈ، ٹرائیسن، اور اسی طرح، ہر ایک رپورٹ شدہ اینٹی آکسیڈینٹ، ہائپوگلیسیمک اور کارڈیو حفاظتی اثرات کے ساتھ۔

گرافیکل خلاصہ: قسم II ذیابیطس میں جوہا بطور غذائیت

*******

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6494



(Release ID: 1935311) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali