قانون اور انصاف کی وزارت

قانون اور انصاف کی وزارت کی جانب سے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کے لئے چنتن شیور کا انعقاد

Posted On: 25 JUN 2023 5:45PM by PIB Delhi

قانونی امور اور لیجس لیٹو ڈپارٹمنٹ نے آج نئی دہلی میں ایک انتہائی کامیاب چنتن شیور کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر جن اکابرین نے اپنی موجودگی سے اس پروگرام کو اعزاز بخشا ان میں قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) جناب ارجن رام میگھوال، قانون کے سکریٹری ڈاکٹر نتن چندر، موجودہ انچارج سکریٹری لیجس لیٹو ڈپارٹمنٹ جناب ایس کے جی راہتے، آئی ٹی اے ٹی کے صدر جناب جی ایس پنو اور پروگرام میں مہمام مقرر بی کے ودھتری شامل ہیں۔

شیور کا آغاز روایتی شمع روشن کرکے اور معزز مہمانوں کے خیر مقدم سے ہوا۔ محکمے نے ایک مختصر دستاویزی ویڈیو کا لانچ کیا جس میں قانون اور انصاف وزارت کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں حصولیابیوں کو پیش کیا گیا ہے اور ہندوستان کی مجموعی ترقی میں اس وزارت کی اہمیت اور اس کی دین پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک کافی ٹیبل بک ڈولا پر ایک نظر۔ 23-2022 کا بھی پروگرام حصولیابیوں اور جاری کاموں کا احاطہ کیا گیا ہے اور یہ مجموعی کامیابی میں ملازمین کی انتھک کوششوں کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر نتن چندر، لا سکریٹری نے ایک گرمجوش افتتاحی خطبہ دیا جس کے بعد انچارج سکریٹری لیجس لیٹو ڈپارٹمنٹ جناب ایس کے جی راہتے نے اظہار خیال کیا ، آج کے کلیدی مقرر جناب ارجن رام میگھوال نے حاضرین کو مخاطب کیا اور شیور کے انعقاد کے لئے محکمے کو مبارکباد دی۔ انھوں نے جاری اقدامات میں اپنی تندہی کا اعادہ کیا اور تمام شہریوں کے لئے انصاف کی مساوانہ فراہمی کو یقینی بنانے کا یقین دلایا۔ فرسودہ قوانین کو کالعدم کرنے اور پیچیدہ قوانین کو سادہ اور آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے ان کوششوں کے ذریعہ عدالتوں پر سے بوجھ کم کرنے کے لئے کوشش جاری رکھنے کا عزم کیا۔

مہمان مقرر جناب بی کے ودھتری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے روایتی اور فرسودہ طور طریقوں سے باہر نکلتے ہوئے نئے راستے اختیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ان لوگوں کو کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کرنا چاہئے۔

اس ولولہ انگیز اور ترغیبی اجلاس کے بعد قانونی امور لیجس لیٹو ڈپارٹمنٹ، انکم ٹیکس ایپلیٹ ٹرائبیونل، سنٹرل ایجنسی سیکشن کے نمائندوں نے پریزینٹیشن پیش کئے۔ ان میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر امرت کال میں داخل ہوتے ہوئے ملک 2047 تک نمایاں ترقی کے حصول کے لئے پیش کردہ ویژن کے مطابق مستقبل کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔

اس کے بعد بات چیت کا سیشن ہوا جس میں اسٹاف ممبروں کو اپنی رائے اور صلاح سامنے رکھنے کا موقع دیا گیا اور سوالات بھی کئے گئے۔

ڈاکٹر انجو راٹھی رانا، ایڈیشنل سکریٹری اور قانونی مشیر نے شکریئے کی تحریک کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔ انھوں نے چنتن شیور کی بے مثال کامیابی کے لئے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور تمام لوگوں کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:6486



(Release ID: 1935293) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu