وزارت دفاع

ایم کیو – 9 بی ڈرون کی خرید:قیاس پر مبنی رپورٹس گمراہ کن ہیں

Posted On: 25 JUN 2023 12:46PM by PIB Delhi

ڈیفنس ایکویزیشن کاؤنسل (ڈی اے سی) نے 15 جون، 2023 کو غیر ملکی فوجی خرید (ایف ایم ایس) کے توسط سے امریکہ سے تینوں افواج کے لیے 31 ایم کیو-9بی (16 اسکائی گارجین اور 15 سی گارجین) ہائی الٹی ٹیوڈ لانگ اینڈیورینس (ایچ اے ایل ای) رموٹلی پائلیٹڈ ایئر کرافٹ سسٹم (آر پی اے ایس) کی خرید کے لیے ضرورت کی منظوری (اے او این) فراہم کی۔ منظوری میں متعلقہ ساز و سامان کے خریدے جانے والے  بغیر پائلٹ والے طیاروں کی تعداد شامل تھی۔

ضرورت کی منظوری کے تحت امریکی حکومت کے ذریعے فراہم کی گئی 3072 ملین امریکی ڈالر کی تخمینی لاگت کا ذکر کیا گیا ہے۔ حالانکہ امریکی حکومت کی پالیسی پر مبنی  منظوری موصول ہونے کے بعد اس کی خرید قیمت سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ وزارت دفاع (ایم او ڈی) جنرل ایٹامکس (جی اے) کے ذریعے دیگر ممالک  کو دی جانے والی  بہتر قیمت کے ساتھ  سپردگی لاگت کا موازنہ کرے گی۔ کام زیر تکمیل ہے اور  متعینہ  عمل کے مطابق اسے پورا کر لیا جائے گا۔

غیر ملکی فوجی خرید روٹ کے تحت امریکی حکومت کو ایک  درخواست کا مکتوب  (ایل او آر) بھیجا جائے گا، جس میں تینوں  مسلح افواج کی ضروریات، ساز و سامان کی تفصیلات اور خرید کی  شرائط کو شامل کیا جائے گا۔ سفارش کی بنیاد پر، امریکی حکومت اور وزارت دفاع  تجویز اور منظوری نامہ کو حتمی شکل دیں گے، جہاں  ساز و سامان کی تفصیل اور خرید کی شرائط پر بات چیت کی جائے گی اور غیر ملکی فوجی خرید پروگرام اور امریکی حکومت اور جی اے کے ذریعے دیگر ممالک کو دی جانے والی قیمت اور شرائط کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دریں اثنا، سوشل میڈیا کے کچھ حصوں میں قیمت اور خرید کی دیگر شرائط کا ذکر کرتے ہوئے کچھ  قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس سامنے آئی ہیں جو گمراہ کن ہیں، ان کے خفیہ مقاصد ہیں اور ان کا مقصد مناسب سپردگی کے عمل میں رخنہ ڈالنا ہے۔ اس سلسلے میں سبھی سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ  گمراہ کن خبر نہ پھیلائیں اور غلط جانکاری نہ دیں۔ ایسی گمراہ کن خبریں مسلح افواج  کے حوصلے پر سنگین نتائج ڈال سکتی ہیں اور سپردگی کے عمل پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6482



(Release ID: 1935246) Visitor Counter : 94