وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ترکش مسقط میں(19تا 22 جون 23)

Posted On: 24 JUN 2023 7:25PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جہاز ترکش نے 19 تا 22 جون 2023 عمان کے مسقط بندرگاہ كا دورہ كیا۔ اس دورے میں جہاز نے یوگا كے 9 ویں بین الاقوامی دن 2023 کے حصے کے طور پر حكومتِ ہند کے اقدام 'اوشین رنگ آف یوگا' کی تائید میں ای او ایل، مسقط، عمان کے تعاون سے متعدد سرگرمیاں انجام دیں۔

21 جون کو، کمانڈنگ آفیسر نے جہاز کے عملے کے ساتھ ای او ایل کے زیر اہتمام انڈین اسکول مسقط میں منعقدہ عمان یوگا یاترا میں حصہ لیا۔ یوگا کے آغاز سے قبل ہندوستانی سفیر برائے عمان نے تقریباً 2000 شرکاء کی موجودگی میں  آئی این ایس ترکش كے کمانڈنگ آفیسر کو مبارکباد دی۔

اس بندرگاہی دورے میں جہاز کے عملے نے عمان کی مسلح افواج کے سلطان کے ساتھ بات چیت کی۔  اس موقع پر عمان كے مسقط میں سلطان کے مسلح افواج كے میوزیم اور میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کا ایک منظم دورہ کیا گیا۔

ہندوستانی بحریہ اور عمان کی رائل نیوی کے درمیان دوستی کے گہرے رشتے ہیں اور تمام بات چیت کے دوران بھی یہی جذبہ نمایاں تھا۔

******

U.No:6469

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1935107) Visitor Counter : 89


Read this release in: Hindi , Punjabi , English , Marathi