بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے اڑیسہ میں دو جی ڈبلیو پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹوں اور ایک جی ڈبلیو سولر انرجی پروجیکٹ کے فروغ کے لئے جی آر آئی ڈی سی او ، اڑیسہ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 24 JUN 2023 6:05PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سب سے بڑی ہائیڈروپاور ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن این ایچ پی سی نے جی آر آئی ڈی سی او ، اڑیسہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں جو اڑیسہ ریاست میں پمپ اسٹوریج پروجیکٹوں (پی ایس پی ایس) اور قابل تجدید توانائی کے سلسلے میں سائن کئے گئے ہیں۔ مفاہمت نامے کے تحت ریاست میں تقریبا دو ہزار میگاواٹ کے پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹوں اور قابل تجدید توانائی کے ایک ہزار میگاواٹ والے پروجیکٹوں کا منصوبہ شامل ہے۔

مفاہمت نامے پر 23 جون 2023 کو این ایچ پی سی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر (اسٹریٹیجک بزنس ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی)، رجت گپتا اور مینجنگ ڈائرکٹر جی آر آئی ڈی سی او لمیٹڈ تری لوچن پانڈا نے انرجی محکمے میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ، حکومت اڑیسہ ، اور چیئرمین جی آر آئی ڈی سی نکنج بی دھال کی موجودگی میں دستخط کئے۔ اس موقع پر دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

*****

U.No:6456

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1935104) Visitor Counter : 93