عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سیکرٹری ڈی اے آر پی جی کے زیر صدارت جائزہ اجلاس، جے کے آئی آر اے ایم ایس کی پیشرفت اور اثرپذیری کا جائزہ
Posted On:
23 JUN 2023 3:15PM by PIB Delhi
سرینگر،23؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے مرکزی سکریٹری جناب وی سرینواس، آئی اے ایس نے آج جموں و کشمیر کے شکایات کے ازالے کے افسروں کے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس کا مقصد جموں و کشمیر سول سکریٹریٹ میں جموں و کشمیر انٹیگریٹڈ شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (جے کے آئی جی آر اے ایم ایس) پورٹل پر شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کی پیشرفت اور اثر پذیری کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس میں جموں و کشمیر کی عوامی شکایات کی سکریٹری ریحانہ بتول، ڈی اے آر پی جی کے سینئر افسران (تکنیکی افسران سمیت)، سی ایس سی ای گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ کے جے کے ایل جی جی سی کے نمائندوں، جے کے ایم پی آر ڈی کے نمائندوں اور انتظامی محکموں، ایچ او ڈی دفاتر اور اضلاع کے جموں و کشمیر کے تمام نوڈل افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں جے کے آئی آر اے ایم ایس پورٹل کے کام کاج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے ایک روڈ میپ کے علاوہ منظم اپ گریڈیشن / تکنیکی ترقی ، صلاحیت سازی کے اقدامات اور جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پورٹل کی باقاعدگی سے نگرانی وغیرہ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ڈی اے آر پی جی نے صارف دوست اور موثر پورٹل کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ شہری آسانی سے اپنی شکایات درج کراسکیں اور آسانی سے اس کی صورتحال کا سراغ لگا سکیں۔ سیکرٹری نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کی اہمیت پر زور دیا اور عوام میں زیادہ سے زیادہ اطمینان کو یقینی بنانے کے لیے نظام میں مسلسل بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ میٹنگ کے دوران انھوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے نوڈل افسر سے بات کرنے یا بحث میں حصہ لینے کے لیے بھی کہا اور انھوں نے فیلڈ اور سکریٹریٹ کے کئی افسروں کو بھی سنا۔ مزید برآں مرکزی سکریٹری نے خواہش ظاہر کی کہ جے کے ایل جی جی سی کے ذریعہ شکایات کے موثر ازالے کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات شروع کیے جائیں:
-
شکایات کی اسکیم کے لحاظ سے درجہ بندی
-
شکایات کی نگرانی کا انٹیلی جنٹ ڈیش بورڈ تیار کرنا
-
شکایات کا آٹو روٹنگ
-
سیووتم اسکیم کے تحت تمام نوڈل افسران کے لیے صلاحیت سازی کے تربیتی پروگرام
-
سی پی جی آر اے ایم ایس کی طرز پر ماہانہ رپورٹس کی اشاعت
-
آخری میل کے افسران کی نقشہ سازی
-
کال سینٹرز میں فیڈ بیک سسٹم کا آغاز
-
شکایات کو نمٹانے کے سلسلے میں اضلاع / محکموں / ایچ او ڈی کی درجہ بندی کرنا
-
جے کے آئی آر اے ایم ایس پورٹل میں اپیل سسٹم تیار کرنا
-
ون یو ٹی ون پورٹل
میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی شکایات کی سکریٹری محترمہ ریحانہ بتول نے مرکزی سکریٹری اور ان کی افسران کی ٹیم کو جے کے آئی آر اے ایم ایس پورٹل کے مجموعی کام کاج اور شکایات کے ازالے کے بارے میں تفصیل پیش کی ۔ انھوں نے کہا کہ جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر شکایات کے نمٹانے کا فیصد فی الحال 96 فیصد ہے اور پورٹل پر موصول ہونے والی 322964شکایات میں سے اب تک 310132شکایات کو نمٹایا جا چکا ہے۔ انھوں نے اجلاس کو مزید بتایا کہ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس کو موصول ہونے والی 26739شکایات میں سے 25755کو نمٹا دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جے کے ایل جی جی سی مرکزی سکریٹری کی خواہش کے مطابق شکایات کے ازالے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6429
(Release ID: 1934789)