مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سٹی – وائڈس سووچھتا سے  شمولیت والی صفائی ستھرائی کو فروغ مل رہا ہے اور  شہری منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے


‘‘ہندوستان ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے’’

Posted On: 23 JUN 2023 12:15PM by PIB Delhi

سووچھ بھارت مشن میں  صفائی ستھرائی کے  پائیدار  سولیوشنز  پر زور میں اضافہ کیا ہے، جس سے  صفائی ستھرائی  کا ماحول بہتر ہو رہا ہے۔ گھنی سے اور  گھنی ہوتی ہوئی  آبادی  اور  شہری  توسیع   نے  فضلے کی بہت بڑی  مقدار کے بندو بست کو  مزید  مشکل بنادیا ہے۔ سٹی وائڈ انکلوسیو سینی ٹیشن  (سی ڈبلیو آئی ایس)  نے  بڑھتے ہوئے شہری علاقے میں صفائی ستھرائی کے چیلنجوں  کا سامنا کرنے میں مدد  کی ہے۔ شہروں میں  صفائی ستھرائی کی  مزید  جامع ، مؤثر  اور پائیدار  خدمات  فراہم کرانے کا مقصد حاصل کرنے  میں  موجودہ صفائی ستھرائی کی ٹیکنالوجی  اور  اچھے  طریقہ کار  نے بھی  مدد  کی ہے۔ سی ڈبلیو  آئی ایس نقطہ نظر  کا نتیجہ  ہے کہ  شہری علاقوں میں رہنے والے  سبھی لوگوں کو  وافر  اور پائیدار  صفائی ستھرائی کی خدمات  تک رسائی  حاصل ہے اور وہ اس سے  فائدہ  اٹھا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00116TV.jpg

 خواتین کی زیرقیادت ایس ایچ جیز  اور ٹرانس جینڈر گروپوں کو غیر مرکزی ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظام کی ویلیو چین میں بڑے پیمانے پر مربوط کیا گیا ہے اوروہ صفائی کی اہم خدمات فراہم  کرانے والوں کے طور پر ابھرے ہیں۔ اڈیشہ، کیرالہ جیسی ریاستوں نے  خواتین یا  ٹرانس جینڈر ارکان کے ذریعہ چلائے جانے والے  مقامی مقامی ایس ایچ جیزکو یہ خدمات سونپ دی ہیں۔ ایسے کمزور گروپوں کی نمائندگی کرنے والی کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی شمولیت صفائی ستھرائی کے سولیوشن کی کوریج کو بہتر بنانے کے لیے ایک کم لاگت والا  مؤثر طریقہ پیش کرتی ہے، اور  اس سے ایس ایچ جیز کو اپنے ممبر کے لیے روزی روٹی کے مواقع فراہم کرانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XMVY.jpg

اوڈیشہ میں مشن شکتی سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایچ اینڈ یو ڈی ڈی) کے درمیان شراکت داری کے نتیجے میں، ریاست میں خواتین کے ایس ایچ جیز اور دیگر کمزور گروپوں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔  2000 سے زیادہ ایس ایچ جیز اب معیاری  طور طریقوں کے مطابق ٹھوس فضلہ کو الگ کرنے، جمع کرنے اور  اس کی ڈھلائی ، ٹریٹ مینٹ، دوبارہ استعمال اور ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں۔ یہ گروپ اب خدمات کی فراہمی اور  ٹھوس فضلہ سے  مائع  فضلہ  کے مینجمنٹ تک شہری ترقیاتی پروگراموں کے ایک سلسلے میں شراکت داروں کے طور پر شامل ہیں۔  کلیدی شہری پروگراموں میں مشن شکتی ایس ایچ جیز کو آسانی سے اور مؤثر طریقے سے ضم کرنے کے لیے، یو ایل بی  کے کارکنان باقاعدگی سے اراکین کو اپنے علاقوں میں شہری صفائی میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تربیت  یافتہ  ہوتے ہیں۔ سووچھ سپروائزرز کے طور پر کام کرنے کے علاوہ، سووچھ ساتھی ، بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں (بی او ویز) اور مائیکرو کمپوزنگ سینٹرز (ایم سی سیز)، مائیکرو ریکوری فیسیلٹیز اور کنسٹرکشن اینڈ ڈیمالیشن (سی اینڈ ڈی) ویسٹ مینجمنٹ پلانٹس بھی چلا رہے ہیں اور ان کا بندو بست کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X3Z7.jpg

ان کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے، بھونیشور میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بھی شہر میں 7 سیس پول گاڑیوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ٹرانس جینڈر گروپ کو شامل کیا ہے۔ وہ ہر ایک گاڑی کے لیے مجاز ڈرائیوروں  اور ہیلپروں کی خدمات حاصل کریں گے، جنہیں کم از کم قابل اطلاق اجرت ادا کی جائے گی۔ بی ایم سی کے تمام سیس پول گاڑیوں کے عملے کو صحت اور حفظان صحت،گاد نکالنے کی خدمت ، پی پی ای کے استعمال اور متعلقہ پروٹوکول سے متعلق تربیت فراہم کرے گی۔

خواتین کی قیادت والے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) نے  شہری صفائی ستھرائی کے معاملے میں  ایک راہ بھی  دکھائی  ہے ۔ مناسب تربیت اور ایک پائیدار مالیاتی ماڈل کے ساتھ، تروچیراپلی میں ایس ایچ جیزنے ثابت کیا ہے کہ کمیونٹی کی خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے سب کے لیے صفائی ستھرائی ممکن ہے۔ تروچیراپلی میں 400  سے زیادہ  کمیونٹی اور عوامی بیت الخلاء ہیں، جن میں سے تقریباً دو تہائی کا انتظام خواتین کی زیر قیادت ایس ایچ جیزکرتے ہیں۔  دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے تروچیراپلی  کے پاس تقریباً 400  سی ٹیزہیں، جن میں سے تقریباً 150 کا انتظام خواتین کی زیرقیادت سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے کیا جاتا ہے، جن کا انتظام سینی ٹیشن ہائجین ایجوکیشن (ایس ایچ ای) ٹیموں کے  ذریعہ کیا جاتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JNU5.jpg

مہاراشٹر میں، سنار میونسپل کونسل (ایس ایم سی) نے سینٹر فار واٹر اینڈ سینی ٹیشن (سی ڈبلیو اے ایس)، سی ای پی ٹی یونیورسٹی  کے تعاون سے اپنے شمسی توانائی سے چلنے والے گرے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (جی ڈبلیو ٹی پی )کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے مقامی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  ایس ایم سی نے روزانہ کی بنیاد پر اس پلانٹ کو چلانے اور دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ باغ کی دیکھ بھال کے لیے  ٹریٹڈ پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے ایک مقامی خواتین کے  ایس ایچ جی کو بھی مقرر کیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ،ایس ایم سی نہ صرف اپنے نئے تیار  شدہ  بنیادی ڈھانچے کو پائیدار طریقے سے برقرار رکھنے  میں کامیاب ہے ، بلکہ اس نے خواتین کے لیے بامعنی معاش کے مواقع پیدا کر کے انہیں بااختیار بھی بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00528S4.jpg

رویے میں تبدیلی کے مواصلاتی طریقوں کے ساتھ کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کرنے  اور  اسے متحرک کرنے اور انہیں صفائی کے پروگرام کی طرف راغب کرنے کے لیے، مدھیہ پردیش کے بھوپال اور ساگر نے، ٹرانس جینڈروں کے ایک گروپ کو شامل کیاہے ۔ تربیت کے بعد، 3-4  ٹرانس جینڈروں کی ایک ٹیم نے بالترتیب ساگر اور بھوپال میں کھلے میں رفع حاجت کے پرانے  طریقے سے چھٹکارا پانے کے لیے کمیونٹی کے اندر رائے ہموار کرنے کے لئے تفویض کردہ مقامات کا دورہ کیا۔  مقامی زبان میں ان کے مواصلاتی طریقوں نے شہریوں کو  ان کی طرف راغب کیا  اور وہ ان کے  ارد گرد جمع ہوئے،ان کی بات توجہ  سے  سنی۔  ان پرعزم محرکوں کی کوششوں کے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ مدھیہ پردیش نےمعاشرے کو تحریک دینے کے لئے  اور  مہم کے لیے نئے منتخب تحریک دینے والوں  کی تربیت کے لیے تربیت کاروں کے طور پر بھی  مستقل  بنیاد پر  ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

ان شہروں کے اقدام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح غیر روایتی، لیکن شمولیت والے اقدا مات سے پیچیدہ صفائی ستھرائی  کے اور سماجی مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے ۔ شہری ہندوستان میں، صفائی  ستھرائی کی خدمات کو مالیاتی، ماحو لیاتی اور تکنیکی طور پر پائیدار  بنانے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا، شہر اور قومی صفائی ستھرائی کی پالیسیوں، حکمت عملی، اور سرمایہ کاری سے بیت الخلا ءسے لے کر ٹریٹمنٹ اور دوبارہ استعمال یا ٹھکانے لگانے تک پوری صفائی ستھرائی کی  سروس چین  فراہم کرانے میں مدد ملتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا گ- ق ر)

U-6425


(Release ID: 1934754) Visitor Counter : 133