امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی آئی ایس نے زرعی ضمنی پیداوار کے برتنوں کے لیے معیاری آئی ایس 18267: 2023 متعارف کرایا


معیار ماحولیاتی تحفظ، دائری اقتصادیات اور صارفین کی بہبود کو فروغ دیتا ہے

بایوڈیگریڈیبل کٹلری کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ، ہندوستان کے بڑے پیمانے کے مینوفیکچرر اور ایم ایس ایم ای کو معیار سے فائدہ ہوگا

Posted On: 22 JUN 2023 8:35PM by PIB Delhi

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے زرعی ضمنی پیداوار سے تیار کردی کھانے کے برتنوں کے لیے آئی ایس 18267: 2023 متعارف کیا ہے جس کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنا اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ معیار مینوفیکچررز اور صارفین کو جامع رہنما خطوط فراہم کرتا ہے، جو ملک بھر میں معیار کی ضروریات میں یکسانیت کو یقینی بناتا ہے۔

اس معیار کے نفاذ کے وسیع فوائد ہیں کیونکہ بایو ڈیگریڈیبل زرعی ضمی پیداوار کے برتنوں کا استعمال ماحولیاتی تحفظ، قدرتی وسائل کے تحفظ اور دائری اقتصادیات کو فروغ دینے میں اپنا تعاون کرتا ہے۔ یہ برتن نقصان دہ اشیا سے پاک ہیں اور صارفین کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ معیار کسانوں کے لیے معاشی مواقع بھی پیدا کرتا ہے اور دیہی ترقی میں تعاون کرتے ہوئے پائیدار زرعی طریقوں کی حمایت کرتا ہے۔

دنیا بھر میں قابل تلف (ڈسپوزیبل) دسترخوان کا بڑھتا ہوا استعمال ڈسپوزیبل دسترخوان کی عالمی منڈی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ڈسپوزیبل پلیٹ کی مارکیٹ کا سائز 2020 میں 4.26 بلین ڈالر تھا اور اس کے 2028 تک 6.73 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو 2021 سے 2028 تک 5.94 فیصد کی مرکب سالانہ شرح افزائش (CAGR) سے بڑھ رہا ہے۔

ہندوستان میں، متعدد بڑے پیمانے پر اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایم ایس ایم ای) سطح کے مینوفیکچرر بایوڈیگریڈیبل کٹلری کی تیاری میں فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں، اور وہ اس معیار سے بے پناہ فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔ ان مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کی پیداوار میں شامل مینوفیکچررز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

معیار خام مال، مینوفیکچرنگ تکنیک، کارکردگی، اور بائیو ڈیگریڈیبل برتنوں کی تیاری کے لیے حفظان صحت کی ضروریات سمیت مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ پلیٹیں، کپ، پیالے وغیرہ بنانے کے لیے ترجیحی مواد کے طور پر زرعی ضمنی پیداوار، جیسے پتیوں اور چھالوں کے استعمال کی وضاحت کرتا ہے۔ معیار پودوں اور درختوں کے مناسب حصوں کے استعمال کی تجویز کرتا ہے اور مینوفیکچرنگ تکنیک فراہم کرتا ہے۔

 **************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ص

U: 6414


(Release ID: 1934660) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu