سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسٹارٹ اپس کی ترقی کو جاری رکھنے کے طریقہ کار کی تجویز پیش کی


’’مودی حکومت خیالات اور اختراعات کو فروغ دینے اور برقرار رکھنے کے لیے تمام تکنیکی مدد اور رقوم فراہم کر رہی ہے‘‘

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سائنس کی وزارتوں اور محکموں کی اعلیٰ سطح کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں

Posted On: 22 JUN 2023 6:01PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ اسٹارٹ اپس کی پیشرفت  جاری رکھنے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

’’ایسا طریقہ کار تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ان سٹارٹ اپس کی نمو پر قریبی نظر رکھ سکے ، اور دیکھا جائے کہ انہیں کیسے برقرار رکھا جائے تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ اسٹارٹ اپس  ضائع نہ ہوں، خاص طور پر وہ سٹارٹ اپ جنہیں حکومت کی طرف سے تکنیکی اور مالی مدد ملی ہے۔ وزیر موصوف نے سائنس اور ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارتھ سائنسز اور جوہری توانائی سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں کے  اعلیٰ سطحی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TRFY.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کچھ عرصہ پہلے خواہش ظاہر کی تھی کہ نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر ایک پریزنٹیشن تیار کیا جائے، جس میں ان عوامل کی نشاندہی کی جائے جو ممکنہ طور پر کچھ اسٹارٹ اپس کے لیے رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ اسی مناسبت سے نیتی آیوگ کے ڈاکٹر چنتن وشنو نے آج کی میٹنگ میں ایک پریزنٹیشن پیش کی۔

پریزنٹیشن میں بتایا گیا تھا کہ جدت کی کمی، ہنر مند افرادی قوت کی کمی یا فنڈز کی کمی ممکنہ طور پر کچھ اسٹارٹ اپس کی پائیداری کو بری طرح متاثر کرنے والے بڑے عوامل ہو سکتے ہیں۔ وزیر  موصوف نے تجویز پیش کی کہ اس بات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشق شروع کی جا سکتی ہے کہ آیا تمام شعبوں میں موثر نگرانی کے لیے ایک ’’منفردآئی ڈی‘‘ کے ذریعے اسٹارٹ اپ کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024DEK.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ اختراعات اور نئے خیالات کا دور ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی  کی قیادت میں حکومت آئیڈیاز اور اختراعات کو بروئے کار لانے اور اس سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کی تکنیکی اور مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں، بھارت  ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور 100 سے زیادہ یونیکورنز کے ساتھ دنیا میں ایک سرکردہ اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے طور پر ابھرا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پائیدار حکمت عملی وضع کی  جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O8R7.jpg

یہ میٹنگ سائنس سیکرٹریوں کی ماہانہ جائزہ میٹنگوں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی، جس کا آغاز ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا تھا تاکہ سائلوس کو توڑنے اور مختلف سائنسی سلسلوں کے درمیان ہم آہنگی سے مربوط نقطہ نظر کو تیار کیا جا سکے۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود اور اٹل انوویشن مشن کے سی ای او ڈاکٹر چنتن وشنو نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QW65.jpg

سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی، سی ایس آئی آر، ڈاکٹر این کلیسیلوی؛ سکریٹری، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر سریوری چندر شیکھر؛ سکریٹری، ڈی بی ٹی، ڈاکٹر راجیش گوکھلے؛ سکریٹری (ارتھ سائنسز)، ڈاکٹر ایم روی چندرن؛ اور چیئرمین، اے ای سی اور سیکرٹری، ڈی اے ای، ڈاکٹر اے کے موہنتی نے بحث میں شرکت کی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارتھ سائنسز اور اٹامک انرجی سمیت سائنس کی وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

****

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔ 

U6401



(Release ID: 1934589) Visitor Counter : 110