وزارت دفاع
این سی سی کے ڈائرکٹر جنرل نے نئی دہلی میں مالدیپ کے اپنے ہم عہدہ سے ملاقات کی
Posted On:
22 JUN 2023 3:29PM by PIB Delhi
نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے 22 جون 2023 کو نئی دہلی میں مالدیپ کے این سی سی کے کمانڈینٹ، مرین کور اور کمانڈنگ آفیسر برگیڈیئر جنرل وائس وحید کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران بھارت دورے پر آئے مہمان کو این سی سی انڈیا کی تاریخ، ملک بھر میں اس کے فروغ ، کیڈٹوں کی تربیت اور بھارت و مالدیپ کے درمیان نوجوان باہمی تبادلہ پروگرام کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ مالدیپ این سی سی کو درپیش چنوتیوں سے نمٹنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیے گئے۔ این سی سی انڈیا نے چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لیے مالدیپ کو اپنی حمایت دی اور انہیں تربیت فراہم کار اور کیڈٹوں کے لیے این سی سی انڈیا کے ذریعہ چلائے جا رہے نصاب کو اپنانے کے لیے مدعو کیا۔
میٹنگ کا مقصد دونوں ممالک کی تنظیموں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا، جبکہ نوجوانوں کے درمیان ثقافتی اور تاریخی باہمی تبادلے میں اضافہ کرنا اور روابط کو مضبوط کرنا تھا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6394
(Release ID: 1934586)
Visitor Counter : 94